براؤزنگ ٹیگ

#railwaystation

جدہ کا حرمین ریلوے سٹیشن دنیا کاائرپورٹ سے منسلک سب سے بڑا ریلوے سٹیشن

جدہ (پاک ترک نیوز) جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحرمین ایکسپریس ریلوے سٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ریلوے سٹشینوں میں ہوتا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھ منزلہ حرمین ایکسپریس ٹرین سٹیشن 99 ہزار مربع میٹر کے رقبے پرپھیلا ہوا ہے۔ یہاں کاروباری مراکزاور ہر کلاس کے مسافروں کے لیے ویٹنگ زون موجود ہیں۔ ریلوے سٹیشن ملک میں لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی صنعت کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔ ملک میں حرمین ایکسپریس کے دیگر سٹیشن جدہ،…

ترکی سے امدادی سامان کی چوتھی ٹرین کل پاکستان روانہ ہو گی

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) پاکستان میں آنے والے ملک کی تاریخ کے بد ترین سیلاب میں متاثرین کی امداد اور برادر اسلامی ملک کو اس مشکل سے نکلنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں اے ایف اے ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر حمزہ تادیلن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے امدادی مشن 7اگست سے جاری ہے۔ اور اب تک 11جہازوں اورتین ٹرینوں کے ذریعے20ہزار خیمے اورکھانے پینے کی اشیا کے 5لاکھ پیکٹ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ اے ایف اے ڈی بے گھر ہونے…

ترکیہ سے امدادی سامان لے کر تیسری ٹرین انقرہ سے روانہ

انقرہ (پاک تر نیوز) ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان لے کر تیسری ٹرین انقرہ سے روانہ ہو گئی ۔ انقرہ سے امدادی لیکر پاکستان کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین کو پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ترک اعلیٰ حکام نے انقرہ ریلوے اسٹیشن سے رخصت کیا۔ صدر ایردوان کی ہدایت پر اب تک سات ہوائی جہاز، دو ٹرینیں امدادی سامان کے ساتھ پاکستان پہنچ گئیں، ترکیہ امدادی سامان بھیجنےوالا سب سے بڑا ملک ہے۔

روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملہ ،30افراد ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے سٹیشن پر موجود تھے کہ روسی فوج نے دو راکٹ فائر کردیئے۔ روسی راکٹ حملے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں گزشتہ روز بھی روسی طیاروں نے ریلوے لائن پر بمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنیوالے پناہ گزینوں کی 3ٹرینوں کو روک لیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More