براؤزنگ ٹیگ

#rain

مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلا س میں کیاگیا۔ ورکنگ گروپ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں اورر یسرچ سے وابستہ عسکری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں لاہور میں اسموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا…

سموگ سے نمٹنے کے لئے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی حکمت عملی تیار

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور میں سموگ کی سطح انتہائی بلند ہونے کے بعد پنجاب پنجاب کی نگران صوبائی حکومت نے دارالحکومت میں سموگ کی صورتحال کو کم کرنے کے اقدام کے طور پر رواں ماہ کے آخر میں "مصنوعی بارش" کے استعمال پر غورشروع کر دیا ہے۔ مصنوعی بارش، جسے کلاؤڈ سیڈنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، موسم میں تبدیلی کی ایک تکنیک ہے جس کا مقصد بادلوں سے ہونے والی بارش کو ہوا میں پھیلانا ہے۔ اس کے لئے عام طور پر چاندی یا پوٹاشیم آیئوڈائڈ کو پانی کے بخارات کو گاڑھا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے استعمال…

لاہور سمیت 8 اضلاع میں ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر لاک ڈاؤن ختم

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر لاہور سمیت 8اضلاع میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ سموگ…

لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں دھرم پورہ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل برس پڑے۔ بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی…

پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار ہے ۔9نومبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا قوی امکان ہے ۔ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کی بات ہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 9 نومبر کو بنگلورو میں شیڈول ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 9 نومبر کو دوپہر میں بنگلورو میں بارش کے امکانات 56 فیصد ہیں، 7 بجے تک امکانات 67 فیصد ہیں یعنی مسلسل بارش کی پیشگوئی ہے۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں…

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کافی دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، سمن آباد، راج گڑھ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر جم کر بادل برسے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا۔ بارش کے باعث لاہور کے متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لکشمی چوک، شملہ…

پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔ رات گئے سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے، بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقے گارڈن ٹاؤن…

ایشیا کپ ،پاکستان اورسری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اورسری لنکا کا اہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکارہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان اور سری لنکا کا اہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔ دونوں ٹیموں کوفائنل میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ۔جیتنے والی ٹیم کا اتوار کو فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا ۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔

لیبیا میں سمندری طوفان سے جاں بحق افراد کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی

طرابلس(پاک ترک نیوز) لیبیا میں سمندری طوفان ڈنیال سے جاں بحق افراد کی تعداد2 ہزار سے زائد ہو گئی ۔ہزاروں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا کی وزارت داخلہ کے مطابق طوفان کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں میں ہزاروں افراد بہہ کر سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں جن کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔لیبیا میں بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان ڈنیال کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں لاپتہ ہوئے ہیں، طوفان کے باعث شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع

کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزروڈے پر میچ سے قبل کولمبو میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ۔پورے گرائونڈ کو کور کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے ہائی لٹیج میچ سے قبل بارش نے پھر انٹری دیدی ۔گراونڈ سٹاف کی طرف سے پچ اور گراونڈ کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ ہائی وولٹیج بارش کے باعث روکنا پڑا…

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھ دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کے ریزرو ڈے کیلئے رکھ دیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کا ریزرو ڈے بھی ہو گا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے…

استنبول اور کرکلریلی میں شدید سیلاب سے 6 افراد ہلاک

استنبول (پاک ترک نیوز) استنبول، شمال مغربی کرکلریلی میں شدید سیلاب سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے شمالی اضلاع میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے المناک طور پر دو جانیں لے لیں۔ سیلاب شہر کے شمالی علاقے سے شروع ہوا اور اس نے زور پکڑا، خاص طور پر Arnavutköy اور Başakşehir کے علاقوں کو متاثر کیا، سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا۔ ایک بیان میں، استنبول کے گورنر کے دفتر نے کہا کہ متوفی Başakşehir اور Küçükçekmece اضلاع میں شدید سیلاب کا شکار ہوئے۔ استنبول کے…

ایشیا کپ ،بھارت اور نیپال آج مد مقابل

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں آج بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا مرحلہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ایشیا کپ کے پانچویں میں بھارت اور نیپال آج سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں مد مقابل آئیں گے ۔ بھارت کو سپر فور میں رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ۔ہار کی صورت میں سپر فور مرحلے میں انٹری کا چانس ختم ہو جائے گا ۔ دوسری جانب گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89رنز سے…

ایشیا کپ میچز منتقلی کیلئے مشاورت آج ،فیصلہ کل تک متوقع

کولمبو (پاک تر ک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے اہم مرحلے سپر فور کے میچز منتقلی کیلئے ایشین کرکٹ کونسل اور سری لنکن حکام آج مشاورت کریں گے ،فیصلہ کل تک متوقع ہے ۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کا آغاز 9ستمبر سے ہوگا تاہم اس دوران کولمبو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جو کہ 17ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل حکام اور سری لنکن بورڈ آفیشل کے ساتھ براڈ کاسٹرز سے بھی میچز کی منتقلی پر بات چیت ہوگی۔شدید بارشوں کے باعث…

ذکا اشرف کی سری لنکا میں بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے اے سی سی کے سربراہ جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان…

ترکیہ کے 8 وسطی صوبوں میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے 8 وسطی صوبوں میں طوفانی بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ ترک ماہرین موسمیات نے آٹھ صوبوں میں وسطی اور جنوبی علاقوں میں واقع خاصی بارشوں کے مرتکز واقعات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ استنبول میں ستمبر کے آغاز میں ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس (86 ڈگری فارن ہائیٹ) سے نیچے گرنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔ ترک اسٹیٹ میٹرولوجیکل سروس کی تازہ ترین موسم کی پیشن گوئی کی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ مشرقی بحیرہ روم پر اڈانا، ہاتائے،…

ایشیا کپ ،پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

پالیکیلے (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے دوران بارش کی انٹری کا امکان ہے ۔ سری لنکا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے ۔ 2ستمبر کو پالیکیلے میں ہونیوالے ہائی وولٹیج میچ کے دوران بارش کا 80فیصد امکان ہے ۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ کا کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال مد مقابل ہوں گے جبکہ ایشیا کپ کا بڑا معرکہ 2ستمبر کو سری لنکا میں شیڈول ہے ۔

چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 78ہو گئی

بیجنگ (پاک تر ک نیوز) چین میں شدید بارشوں کےباعت ہلاک افراد کی تعداد 78تک پہنچ گئی ۔ 29 افراد صرف ایک صوبے ہیبئی میں ہلاک ہوئے جب کہ 16 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کاموں کے دوران کئی دن پرانی لاشیں مل رہی ہیں۔چین کے شمالی صوبوں میں سمندی طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں سے 140سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا جبکہ مسلسلے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ درجنوں افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔صوبے ہیبئی میں تقریباً 40…

چین میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 33ہو گئی ،18لاپتہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 33ہوگئی جبکہ 18لاپتہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے آس پاس حالیہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے، جن میں پانچ ریسکیورز بھی شامل ہیں، جب کہ 18 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ بارشوں نے چین کے دارالحکومت کو متاثر کیا ہے، جس نے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے اور شہر کے مضافاتی علاقوں اور آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔ حکام کے…

چین میں ڈوکسوری طوفان کے نتیجے میں بارشوں سے 11افراد ہلاک

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے شمالی علاقوں میں ڈوکسوری طوفان کے نتیجے میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ سمیت چین کے شمالی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہو گئے، بارشوں سے سڑکیں تالا ب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں گمشدہ یا پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔ نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو کارکن بھی شامل ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More