لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،100سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
لاہور(پاک ترک نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔
انڈرپاسز بھی بند ہیں شدید بارشوں کے باعث گلیاں تالاب، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات سے ہی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 224 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی…