سویڈن کردوں کو احتجاج سے روکے، صدر اردوان کا نیٹو سربراہ کو فون
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن رکنیت کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ سویڈن کو سٹاک ہوم میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے حامیوں کے احتجاج کو روکنا چاہیے ۔
ترک ایوان صدر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اردوان نے سٹولٹن برگ کو ٹیلی فونک رابطے میں واضح کیا ہے کہ ترکیہ تعمیری رویہ رکھتا ہے، لیکن سویڈن کی جانب سے انقرہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے "دہشت گردی" کے قوانین میں تبدیلی "بے معنی" تھی جب کہ PKK کے حامی ملک میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں…