براؤزنگ ٹیگ

#rajabtayyaburdgan

اردوان زلزلہ متاثرہ علاقے ہاتائے پہنچ گئے

ہاتائے (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے رہنما ڈیولٹ باہیلی کے ہمراہ ہفتے کے دوران جنوبی صوبے ہاتائے کا دوسرا دورہ کیا، اس صوبے میں زمینی امدادی کاموں کا جائزہ لیا، جو کہ ترکیہ کے حالیہ مہلک ترین زلزلوں سے متاثر ہونے والوں میں شامل تھا۔ تاریخ 6 فروری۔ اردوان نے زلزلے کے مرکز میں واقع صوبہ کہرامانماراس کا دورہ کرنا تھا، سب سے پہلے سرچ اینڈ ریسکیو عملے کے ارکان سے ملاقات کی، شمالی ترکیہ سے آنے والے کان کنوں سے لے کر جنڈرمیری فورسز کے عملے تک جنہوں نے…

امریکی وزیر خارجہ کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، مزید 100ملین امداد کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 6 فروری کوترکیہ میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد ترکی کا دورہ کیا ہے جس نے شمالی شام کو بھی متاثر کیا ہے۔ اور مزید 100 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ بلنکن نے اتوار کو بدترین متاثرہ صوبوں میں سے ایک کا ہیلی کاپٹرپر دورہ کرنے کے بعد انسرلک ایئر بیس پر گفتگو میں کہا کہ ایک طویل المدتی کوشش ہونے جا رہی ہے۔ یہ امریکہ اورترکیہ کی مشترکہ کاوش ہے جس نے آفات سے متعلق امداد کی تقسیم کو مربوط کیا ہے۔ اعلیٰ امریکی سفارت کار نے کہا کہ جب آپ…

زلزلوں میں گرنے والی عمارتوں کی ایک سال کے اندرتعمیر نو کریں گے، صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نےتباہ کن زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاںمکمل ہونے کے بعد زلزلہ زدگان کے لیے رہائش اور امدادی خدمات انجام دینے کےوعدے کا اعادہ کرتے ہوئے تمام گرنے والی عمارتوں کی تعمیر نو ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔ بدھ کی شب فون کال کے ذریعے ملک گیر امدادی مہم "ترکیہ متحد اور ایک ہے" کے دوران خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ملک گیر مہم میں جمع ہونے والی ہر ایک پائی زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی جائے گی۔ زلزلے سے متاثرہ…

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔ لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ 6 فروری 2023 کو آنے والے شدید زلزلے کے تناظر میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف 16-17 فروری 2023 کو ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ انقرہ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم ترکیہ کے صدر جناب رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے…

وزیر اعظم رواں ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے ،وزیر خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ترکیہ جائیں گے ان کے ساتھ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور اس کے علاوہ وہ ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی جائیں گے، دورے کے حوالے سے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کا اہم مقصد ترکیہ سے اظہار ہمدردی ہے۔

دنیا بھر کے ملکوں کی امداد پر ترک صدر کا اظہار تشکر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ طاقتور جڑواں زلزلوں کے بعد تلاش ، بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے فراہم کی جانے والی مدد کے لیے تمام ممالک کا شکر گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روزدبئی، متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ ترک رہنما نے کہا ہےکہ ٹیموں نے گزشتہ ہفتے جنوبی ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے زلزلے کے ملبے سے 8000 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔اب تک زلزلے میں زخمی ہونے والے 81,000 سے زائد افراد کو ہسپتالوں…

پاکستان کے 22 کروڑ عوام ترکیہ اور شام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لیے سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر دی اور کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام ترکیہ اور شام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ہر طرف زلزلے سے ہولناک مناظر…

ترک خاتون اول کی انقرہ میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کی عیادت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک خاتون اول نے انقرہ میں زلزلے سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق ترک خاتون اول ایمن اردوان نے بدھ کے روز زلزلے سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی، جنہیں ملک کے جنوب میں 10 صوبوں کو تباہ کن زلزلوں کے بعد کہرامانماراس اور اس کے پڑوسی صوبوں سے انقرہ ایٹلک سٹی ہسپتال لایا گیا تھا۔ اردوان 16 بچوں کے پہلے مہمان تھے، جن کی عمریں 0-1 سال کی تھیں اور بغیر کسی رشتہ دار کے، صدارتی طیارے کے ذریعے دارالحکومت روانہ ہوئے۔ اردوان نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ وہ ہماری ریاست کے…

امداد دینے والے ممالک کا شکریہ،ہم ملکر اس بحران سے بھی نکل جائیں گے۔ صدر اردوان کی میڈیا سے گفتگو

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں آنے والے مہلک زلزلوں کے بعد 60 سے زیادہ ممالک ترکی کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔جس پر ترک قوم انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔ گزشتہ روز زلزلوں سے متاثرہ صوبہ ہاتائے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان نےبتایاکہ بہت سے ممالک ترکی کی مدد کے لیے مختلف قسم کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ان میں آذربائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اور وہ مزید مدد فراہم کرنے کے وعدے بھی کررہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ…

ترک صدر ادوان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 صوبوں میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا جو کہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات سے قبل ختم ہو جائے گی۔ ٹیلی ویژن خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہنگامی حالت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں ریسکیو آپریشن جلد سے جلد انجام دیا جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکنوں اور مالی امداد کی اجازت ہو گی۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی ) نے اپنے…

صدراردوان نے ترکیہ میں 7روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں اور 185 آفٹر شاکس سے ملک کے جنوب مشرقی صوبوں میں تباہی کے بعد سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیر کی شب پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں صدر اردوان نے کہا کہ میں نے ملک میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا ہے اور ترکیہ 12 فروری 2023 تک اپنےسرکاری گھروں اور دنیا بھر کے سفارتی مشنوں پر اپنے جھنڈوں کو سرنگوں رکھے گا۔ 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد جس نے ملک کے جنوب مشرق میں 10 صوبوں کو تباہ کر…

وزیراعظم کا ترک صدر اردوان کو ٹیلی فون،زلزلے سے ہونیوالی تباہی پر اظہار افسوس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون،وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے۔زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے…

ترکیہ سربیاکوسوو مذاکراتی عمل کی حمایت کیلئے تیار ہے: اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی سے ملاقات کی ۔ ترکیہ کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر ترکیہ کو درخواست کی گئی تو علاقائی امن کے لیے کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اردوان نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا، "ترکیہ ہمارے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور اگر فریقین کی جانب سے درخواست کی گئی تو ضروری تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔" اردوان نے مزید کہا:…

ٹینکوں سمیت ہتھیاروں کی فراہمی یوکرین تنازع کے حل میں مددگار نہیں۔ صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ مغرب کی طرف سے کیف کو ٹینکوں سمیت ہتھیاروں کی فراہمی یوکرین کے تنازع کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔ ترک نیوز ٹیلی ویژن کو بدھ کی شب انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹینک بھیجنایوکرین کے تنازعے کو حل کرنے کی طرف مثبت قدم نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ خطرناک قدم خاص طور پر ہتھیاروں کے تیار کنندگان کے لیے فائدہ مند ہے۔صدر نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ مغربی ممالک یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے…

ترکیہ صدارتی وپارلیمانی الیکشن ، اپوزیشن تا حال صدارتی امیدوار پر متفق نہ ہو سکی، انتخابی پروگرام کا اعلان کر دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کےچھ جماعتی اپوزیشن بلاک نے ملک میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ فریقین کے رہنماؤں کے دستخط کردہ طویل "مشترکہ پالیسیوں کے معاہدے کے متن" میں تعلیم سے لے کر عدلیہ تک ہر چیز میں اصلاحات اور تاریخی تبدیلیوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے مابین یہ معاہدہ گذشتہ روز ایک اجلاس میںطے پایا ہے۔جس سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ 14 مئی کو ہونے والے انتخابات میں انہیں موجودہ صدر رجب طیب اردوان کے خلاف کھڑا کر دے گا۔تاہم اپوزیشن…

گیس ہب کے سیکورٹی اور دیگر حساس امور پر ترکیہ اور روس کے مابین بات چیت کا آغاز

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سائرومولوٹوف نےکہا ہےکہ ماسکو اور انقرہ نے گیس ہب مجوزہ منصوبے کی سیکورٹی سے متعلق حساس مسائل پر ماہرانہ بات چیت کا آغازکر دیا ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا کوہفتہ کے روز دئیے گئے انٹرویو میں مولوٹوف نے کہا کہ یہ سب صدر پوٹن اور صدر اردوان کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جس میں ترکیہ میں گیس کا مرکز بنانے کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین اس وقت اس اقدام کے نفاذ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ جن میں سیکورٹی سمیت…

سویڈن کو نیٹو رکنیت کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہئے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر طیب اردوان کاکہنا ہے کہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ترک صدر طیب اردگان نے پیر کے روز سٹاک ہوم میں ہونے والے احتجاج کے دوران قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کو نیٹو کے لیے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مقدسین کی تذلیل کا حق نہیں ہے، جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ایمانداری سے کہتے ہیں اور جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ…

سویڈن میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی پر عالم اسلام سراپا احتجاج

انقرہ (پاک ترک نیوز) سویڈن کی حکومت کی اجازت کے ساتھ ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤ نے اور انتہاپسندانہ فعل کی دنیا بھر کے اسلامی ملکوں اور تنظیموں کی جانب سےشدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دو روز کے دوران ترکیہ ،افغانستان، پاکستان، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، لبنان،مصر، سوڈان، ملائیشیا، انڈونیشیااور اردن سمیت او آئی سی، معتمر عالم اسلامی اورورلڈ اسلامک فورمدیگر عالمی تنظیموں کی جانب سے اس گھٹیا حرکت کے اور سویڈش حکومت کے اسکی اجازت دینے کے خلاف…

ترک صدارتی انتخابات 2023، کیا اردوان جیت جائیں گے؟

آصف سلیمی ترکیہ میں 2023کے صدارتی انتخابات کے لیے تمام پارٹیاں ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہی ہیں۔ صدراردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں انتخابات وقت سے پہلے کرانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات ایک ماہ پہلے 14 مئی کو کروانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اردوان کے اتحادی بھی کئی ہفتوں سے انتخابات پہلے کروانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق انتخابات ترک جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ ترکیہ کے آئندہ عام انتخابات باضابطہ طور پر 18 جون کو ہونا ہیں۔…

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14مئی کو ہونگے۔ صدر اردوان کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 18 جون کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اب 14 مئی کو ہوں گے ۔ انہوں نے گذشتہ روز ملک کے شمال مغربی صوبے برسا میں نوجوانوں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ وہ اپنے نوجوانوں سے جو پہلی بار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ووٹنگ کے دوران صحیح انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو 14 مئی کو ہو نگے۔ ابتدائی طور پر ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات 18 جون کو ہونے تھے۔تاہم ترک صدر نے کہا ہےکہ وہ 10 مارچ کو انتخابات سے متعلق ایک حکم نامے پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More