براؤزنگ ٹیگ

#rajabtayyaburdgan

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14مئی کو ہوں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں صدارتی انتخابات 14مئی 2023کو ہو ں گے ۔ اس سے قبل ترکیہ میں عام انتخابات 8جون کوہو نا تھے ۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ کا سب سے اہم مسئلہ مہنگائی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ 6 جماعتی اتحاد سے ہے۔ یاد رہے کہ عام حالات میں ترکیہ میں انتخابات 8 جون 2023 کو ہونا تھے۔

صدر اردوان آئندہ انتخابات میں بھی واضح اکثریت حاصل کرسکتےہیں ،برطانوی اخبار

انقرہ (پاک ترک نیوز) گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے بعد ترکیہ میں انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ اس بیان کے تناظر میں معروف برطانوی اخبار ’’ دی اکانومسٹ ‘‘ کا تجزیہ ہے کہ ترکیہ میں ہونیوالے آئندہ انتخابات میں صدر اردوان کیخلاف اپوزیشن اتحاد کا جیتنا بڑا ہی مشکل کام ہے۔ اخبارکے تجزیہ کے مطابق ترکیہ میں اس وقت ایجنڈے پر سب سے اوپر ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہیں ۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے گزشتہ دنوں انتخابات کے مقررہ تاریخ…

سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کیلئے130مطلوب دہشتگردوں کی حوالگی لازمی ہے، صدر اردوان

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سویڈن اگرنیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسکے لیے دہشت گردوں کی حوالگی ضروری ہے۔جبکہ دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کو برداشت کرنا بھی سمجھ سے باہر ہے۔ صدر اروان نے جنوب مغربی مولا صوبے میں نوجوانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ جون میں دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنے کے سویڈن اور فن لینڈ کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکئی نے سویڈن کو بتایا ہے کہ اس کی پارلیمنٹ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق نہیں…

ملک میں قبل از وقت انتخابات ہو سکتے ہیں ،ترک صدر

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر طیب اردوان نے جون 2023 میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں ان کاکہنا تھا کہ ملک میں انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو انتخابات کیلئے تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سیاستدان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عدنان میندرس ترکیہ کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950 کو فتح حاصل کی…

صدر اردوان نے استنبول میں سب سے بڑے لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں سب سے بڑےلائبریری کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے ثقافتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ صدر نے گذشتہ روز افتتاحی تقریب میں کہا کہ رامی بیرکس جسے ہم نے لائبریری کے طور پر بحال کیا ہے گزشتہ 200 سالوں میں ہمارے ملک کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ نائب صدر فرحت اوکاتے ،پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ، صدارتی ترجمان ابراہیم کالن، وزیر داخلہ سلیمان سویلو، وزیر دفاع ہولوسی آکار، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت…

میرا سابقہ بیان غلط سمجھا گیا، ترکیہ سے نیٹو کی رکنیت کے عمل پربات چیت بہت اچھی چل رہی ہے، سویڈش وزیر اعظم

سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا ہےکہ نیٹو کی رکنیت کے عمل پر ترکیہ کے ساتھ بات چیت بہت اچھی طرح سے چل رہی ہے۔ اور اس ضمن میں ان کے پچھلے ریمارکس کو غلط سمجھا گیا تھا۔ الف کرسٹرسن نے بدھ کے روز دارالحکومت سٹاک ہوم میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اس حقیقت کا مکمل احترام ہے کہ ترکیہ اور نیٹو کے 30 ممالک میں سے ہر ایک رکنیت کی درخواست کی توثیق کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اپنے اندرون ملک فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکیہ کے مطالبات پر ان کے سابقہ تبصرے پر "غلط…

ترکیہ میں 2016کی ناکام بغاوت کے تحقیقاتی کمیشن نے حتمی رپورٹ جاری کر دی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے ہنگامی حالت سے متعلق کمیشن نے 2016 کی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اختیار کیے گئے اقدامات سے متعلق تمام درخواستوں کو ختم کر دیا ہے۔ انکوائری کمیشن نےاپنا کام دسمبر 2017 میں شروع کیا اور 12 جنوری2023 تک 127,292 درخواستیں مکمل کی ہیں۔ جمعرات کے روز جاری ہونے والی سالانہ پارلیمانی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ان اقدامات میں سرکاری اہلکاروں کی برطرفی، اسکالرشپ کی منسوخی، ریٹائرڈ اہلکاروں کی صفوں کی منسوخی اور کچھ اداروں کی بندش شامل ہے۔ کمیشن نے تقریباً 132,000 اقدامات درج…

پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس، 16.3بلین ڈالر امداد کی اپیل

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے پاکستان کو16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لئے کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ساتھ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، پاکستان کے عوام انتونیو گوتریس کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ کانفرنس…

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدر ا ردوان کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ کے صدر اردوان کو بین الاقوامی "نوبل امن انعام” کیلئے نامزد کر دیا۔ چئیر مین سینٹ کا کہنا تھا کہ صدر اردوان کی نامزدگی روس یوکرین تنازعے کے بعد امن کےلیے ان کے کردار اور کوششوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن کےلیے یا جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے پر خوشی محسوس کر…

ترکیہ پر سنسر شپ کا الزام لگانے والے حقیقی سنسر شپ کرنے والوں کے بارے میں خاموش ہیں،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ ترکیہ پر سنسر شپ کا الزام لگانے والے حقیقی سنسر شپ کرنے والوں کے بارے میں خاموش ہیں۔مغربی میڈیا کی آزادی کے حوالے سے دوہرا معیار ہے۔ انقرہ میں 7ویں اناطولین میڈیا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اربوں لوگوں کی آزادیِ اظہارِ رائے کو ختم کرنے والے آج جمہوریت اور آزادی کی بات ایسے کرتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ترکیہ پر سنسر شپ کا الزام لگانے والے حقیقی سنسر شپ کرنے والوں کے بارے میں خاموش ہیں۔بین…

ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ برس 12.9فیصد اضافہ ہوا ،صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کی برآمدات میں گزشتہ برس 12.9فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں ہماری برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 254.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ برآمدی اعداد و شمار، جو ہماری جمہوریہ تاریخ کا ریکارڈ ہے، ہمارے ملک، قوم اور معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

ترکیہ میں چار برس بعد اسرائیلی سفیر تعینات

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں چار بر س بعد اسرائیلی سفیر تعینات ہوگئیں ۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفیر ایرٹ لی لیان نے صدر طیب اردوان سے ملاقات میں اپنے کاغذات پیش کیے جو قبول کرلیے گئے۔ جنوری 2021 سے ایرٹ لی لیان ترکیہ میں اسرائیل کی چارج ڈی افیئرز کی ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اور اب وہ ترکیہ میں اسرائیل کی باضابطہ سفیر بن گئی ہیں۔ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ لی لیان سے ملاقات کی اور اُن سے سفارت کے اسناد وصول کیے۔ یاد رہے کہ تعلقات میں بہتری کا آغاز دو…

مغرب نے صرف اشتعال انگیزی کی ،ترکیہ کی کوششوں سے اناج کا معاہدہ ہوا، صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) اس سال کے شروع میں استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے اناج کا معاہدہ ماسکو اور کیف کے درمیان ثالث کے طور پر ترکیہ کے کردار کی بدولت تھا۔جبکہ بدقسمتی سے مغرب نے صرف اشتعال انگیزی کی ہے اور یوکرین روس جنگ میں ثالث بننے کی کوششیں کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو دیر گئے مشرقی صوبہ ایرزورم میں نوجوانوں کے ساتھ ایک تقریب میں کہا کہ ہم نے 2022 میں یہ ثالثی کا کردار سنبھالا، اور ہم نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کو چلانے کا آغاز کیا۔انہوں نے…

کیا ترکیہ روس کے قریب جارہا ہے؟

سلمان احمدلالی جب مغربی پالیسی ساز ترکیہ کو دیکھتے ہیں تو پانچ پہلو انکے ذہن میں آتے ہیں۔ ایک دفاعی طور پر مضبوط مسلم اکثریتی ملک ، تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم جغرافیے کا حامل ملک جو مشرق اور مغرب کے سنگم پر واقع ہے، دنیا کا دوسرا مسلم اکثریتی ملک جو بغیر قدرتی وسائل کے معاشی طور پر دنیا کی بیس مضبوط ترین معیشتوں میں شامل ہے، ایک ایسا ملک جو مغربی سپانسرڈ coupکو شکست دے کر جمہوریت کے راستے پر رواں دواں ہے اور رجب طیب اردوان جوگزشتہ دودہائیوں میں انتہائی مضبوط…

ذرہ بھر شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ ترکیہ میں صدارتی نظام کے بعد پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی ،آق شینر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی گڈ پارٹی کی چیئرپرسن میرال آق شینر نے کہا ہے کہ کسی کو اب ذرہ بھر بھی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ترکیہ میں صدارتی نظام کے خاتمے کے بعد وہ ترکیہ کی پہلی وزیراعظم ہوں گی ۔ انہوںنے یہ بات انقرہ میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں” عجوبے نظام” ( صدارتی نظام) کے خاتمے کے بعد وہ ترکیہ کی پہلی وزیراعظم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قدم اٹھا لیا ہے اور اب تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے جو ملکی نظام کی تبدیل کا پیش خیمہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا…

ترکیہ نے کم از کم ماہانہ اجرت میں اضافہ کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے کم از کم اجرت میں اضافہ کردیا ۔اب ترکیہ میں کم از کم ماہانہ اجرت 8ہزار 500لیرا ہو گی ۔ آج خصوصی پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کم از کم ماہانہ اجرت 8505 لیراز کرنے کا اعلان کردیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ترک صدر اردوان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اب میں آپ کے ساتھ اگلے سال کے لیے کم از کم اجرت کا اعداد و شمار بتانا چاہتا ہوں۔ ہم نے 2023 میں 8 ہزار 500 لیرا کا کم از کم اجرت پر اتفاق…

ترک ثقافت کی خدمت کرنے والے کی عزت کی جاتی ہے،صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون کا کہنا ہے کہ ہم ہر اس شخص کی حمایت جاری رکھیں گے جو ان سرزمین سے ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اپنے ملک، قوم اور پوری انسانیت کے فائدے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ترکیہ کی صدی فنون اور فنکاروں کی صدی بھی ہوگی۔ صدر اردوان نے 2022کی صدارتی ثقافت اور آرٹس گرانڈ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ہر اس شخص کی حمایت جاری رکھیں گے جو ان سرزمین سے متاثر ہو کر اپنے ملک، قوم اور پوری انسانیت کے فائدے کے لیے کام کرے۔ اس سلسلے…

یونان بحیرہ ایجین میں اشتعال انگیزی میں ملوث نہ ہو ۔ صدر اردوان کی یونان کو تنبیہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے یونان کے خلاف اپنی تنبیہ کی تجدیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان بحیرہ ایجین میں اشتعال انگیزی میں ملوث نہ ہو کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر ہے۔ ایردوان نےگذشتہ روز جنوب مشرقی صوبے ماردین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونان سے کہا کہ ہم سے گڑبڑ نہ کریں۔ ایجین میں ہمارا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ اردوان نے بحیرہ ایجیئن کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں نیٹو کے تربیتی مشن میں مداخلت کرنے والے یونانی طیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے…

ترکیہ شمالی شام میں کردملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ا دوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ شمالی شام میں کردملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے مزید بتایا کہ ہم نے باہمی فیصلے کرنے کے لیے روسی صدرولادی پیوٹن سے حمایت مانگی ہے اور ہو سکتا ہے کہ شمالی شام میں ترکیہ اور روس مل کر اقدامات کریں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم نے روس سے شام کے شمالی علاقے میں کارروائی کے لیے مدد طلب کی ہے اور وہاں باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب…

ترکیہ، ترکمانستان اور آزربائیجان کا سربراہی اجلاس آج ہو گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان آج ترکمانستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترکیہ، آذربائیجان اور ترکمانستان کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترک وزارت خارجہ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق صدراردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے مغربی ترکمان شہر آوازہ میں ملاقات کریں گے۔ جس میں تینوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی اور نقل و حمل میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More