براؤزنگ ٹیگ

#rajabtayyaburdgan

ترک صدر اردوان سے روسی انرجی گیس پروم کے چیئرمین کی ملاقات

استنبول (پا ک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے استنبول میں روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئرمین الیکسی میلر نے ملاقات کی۔ ترک صدر اور روسی انرجی فرم گیس پروم کے چیئرمین کی ملاقات استنبول کے قصر وحد الدین میں ہوئی ۔اس ملاقات میں ترکیہ میں گیس سنٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ترکیہ کو روسی گیس کی فراہمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ " ہم نے روسی صدر کے ہمراہ ترکیہ سے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے مرکزی مقام بنانے کی ہدایت کی ہے، یہ ایک بین الاقوامی ترسیل مرکز ہو…

روسی صدر کے شام کیلئے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف کل انقرہ پہنچیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) شام کیلئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاورینتیف کل ترکیہ کے دو روزہ اہم دورے پر انقرہ پہنچیں گے ۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی ایلچی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ترکیہ شمالی شام میں اپنی سرحد کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کیخلاف فضائی آپریشن کے بعد زمینی کارروائی پر بھی غور کر رہا ہے جبکہ یہ کارروائی امریکہ کے شام میں حمایت یافتہ پی کے کے شامی گروپ وائی پی جی کیخلاف کی جانی ہے ۔ جس کی جانب سے ترکیہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں جاری ہیں جن میں…

نوجوانوں کو باعلم،خود اعتماد اور وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت بننا ہوگا،ترک صدر ادوان

شانلی عرفا (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ادوان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو باعلم،خود اعتماد اور وطن عزیز کے روشن مستقبل کی ضمانت بننا ہوگا۔ ترک صدر ادوان نے ضلع شانلی عرفا کے قصبے خلیلیہ میں نوجوانوں سے ملاقات کی ۔ ترک صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کی نہیں بلکہ دنیا کو ترکیہ کی مثال دینے کی ضرورت ہے،ترک نوجوانوں کی ذہانت و فراست،اُن کی قابلیتوں اور خود اعتمادی روشن ترکیہ کی ضمانت ہے ۔ ترک صدر نے کہا کہ میں نے ہر شہر میں نوجوانوں سے ملاقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے،وطن عزیز کے روشن…

شامی صدر نے ترک صدر اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی

دمشق(پاک ترک نیوز) شام کے صدر بشارالاسد نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کردی۔ اس حوالے سے شامی صدر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے اردوان کو ترکیہ میں آئندہ سال جون میں ہونے والے انتخابات میں فائدہ ہوگا دوسری جانب ترک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ معاملات دونوں رہنماؤں کے درمیان حتمی ملاقات کی طرف جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ شام کے ساتھ معاملات کو درست راستے پر ڈال سکتا ہے۔

ترکیہ نے روسی گیس کی یورپ کو فراہمی کیلئے گیس ہب بنانے کی تیاری شروع کر دی ،صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ ترکیہ کو یورپ کو گیس فراہم کرنے کے لیے گیس کا ہب بنانےکی تیاری کا کامشروع کر دیا گیا ہے اتوار کی شب ترک میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر اردوان نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تجویز دی ہے کہ یورپ کے لیے قدرتی گیس ترکیہ کی سرزمین کے ذریعے تقسیم کی جائے۔ ہم اس کے لیے تیاری کا کام کر رہے ہیں۔ گیس کے حجم کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے ترکیہ میں ایک مرکز قائم کرنے کا خیال روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی توانائی کےہفتہ…

دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے، اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ ملک کی جنوبی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی پٹی قائم کر رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ صدر اردوان نے شانلی عرفا میں ہونے والی اجتماعی افتتاحی تقریب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا پراکسی جنگ چھیڑنے والے ترکیہ کے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے خلاف ہیں، اردوان نے کہا دہشت گرد تنظیم ہر موقع پر ہمارے ملک پر حملہ کرتی ہے، یہ ہمارے بچوں اور خواتین کو قتل کرتی ہے۔ صدر اردوان نے کہا موجودہ ترکیہ پرانے…

قاہرہ کی طرح دمشق کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری پر بات ہو سکتی ہے، صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ وہ اس بات کو مسترد نہیں کرتے کہ انقرہ اور دمشق کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، جیسا کہ قاہرہ کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ وہ گذشتہ روز قونیہ میں نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فٹ بال کپ کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر ہونے والی ا س سائیڈ لائن پر ملاقات پر جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی بہت خوش تھے۔ وہیں ہم بھی خوش تھے۔ مجھے امید ہے کہ ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کاعمل ہمارے وزراء کی سطح…

سٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر پی کے کے کا مظاہرہ، انقرہ میں سویڈش سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

انقرہ (پاک ترک نیوز) سویڈن میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر دہشت گرد گروپ سے وابستہ عناصر کی جانب سے سفارت خانے کی عمارت کے باہر صدر رجب طیب اردوان کے خلاف دہشت گردی کے پروپیگنڈے اور توہین آمیز تصاویر پر مشتمل بیانات اور تصاویر پیش کیے جانے کے بعد ترکی کی وزارت خارجہ نے ملک میں سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروانے کے ساتھ سفارتخانےپر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہشت گرد گروپ سے وابستہ عناصر کی جانب سے سفارت خانے کی عمارت کے سامنے صدر رجب طیب…

ترکیہ انتخابات 2023: صدر اردوان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں اگرچہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اگلے سال جون 2023 میں ہو رہے ہیں لیکن ان کی تیاریوں کا سلسلہ ابھی سے ہی شروع ہوگیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ گہما  گہمی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ  جوڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس تحریر کی اشاعت تک ترکیہ میں صدارتی  اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو اتحاد جن میں صدر ایردوان  کا جمہور اتحاد اور ان کے خلاف  چھ جماعتوں کا  ملت اتحاد برسر پیکار ہیں۔   گزشتہ دنوں  ترکیہ…

امریکہ ،یونان اور یورپی یونین کے کچھ ارکان دہشت گردی کے پیچھے ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ یونان، امریکہ اور یورپی یونین کے کچھ ارکان دہشت گردوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ جن میں گولنسٹ ٹیررسٹ گروپ (ایف ای ٹی او) کے ارکان بھی شامل ہیں۔ اردوان نے ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان کے دورے کے بعد ترک پریس کے ارکان سےگفتگو کرتے ہو ئے اپنے ریمارکس میں سوال کیا کہ اب ان کی حفاظت کون کرتا ہے؟ بنیادی طور پر یونان۔ وہ بھاگ کر یونان چلے جاتے ہیں۔ اور وہاں سے یورپ کی طرف بھاگتے ہیں۔ وہ ہمیشہ وہاں سے بھاگ…

سویڈن کے وزیر اعظم ترکیہ کے دو روزہ دورے پر آج انقرہ پہنچیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔جس کے لئے وہ آج شب انقرہ پہنچیں گے۔ ترک ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، منگل کو دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے سرکاری اجلاسوں میں ترکی اور سویڈن تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں کے دوران، نیٹو میڈرڈ سمٹ کےموقعہ پر اسٹریٹجک پارٹنر سویڈن کے ساتھ دستخط کیے گئے سہ فریقی میمورنڈم کی بنیاد پر نیٹو کی رکنیت…

اردوان نے پہلی ملکی کارمینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اہم سنگ میل عبور حاصل کرلیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلے کار مینو فیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ 1.2 ملین مربع میٹر اراضی پر بنائی گئی یہ فیکٹری شمال مغربی صنعتی شہر برسا میں ہے اور اس سے سالانہ 175,000 گاڑیاں تیار ہوں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں طیب اردوان نے کہا کہ جب میں وزیراعظم بنا تو لوگوں نے مجھ سے درخواست کی تھی آج یہ تاریخ رقم ہورہی ہے۔انشاء اللہ آنے والوں دنوں میں بحیثیت ایک معتبر ترک مارکہ کے ٹاگ دنیا کے متعدد ممالک کی شاہراہوں کو آراستہ کرے…

ترکیہ۔ حکمران اے کے پارٹی کا "ترکی کی صدی” کے وژن کا اعلان، اردوان کا تقریب سے خطاب

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان نے حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی جمہوریہ کی نئی صدی کے لیے نئے ویژن دستاویز "ترکی کی صدی" کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسے انقلاب کا نام ہے جو جمہوریت، ترقی اور امن لائے گا۔ اور دنیا کے ہر کونے میں فلاح و بہبودکا ضامن ہوگا۔ انہوں نے دارالحکومت انقرہ میں جمعہ کی شب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ہم ترکی کی صدی کے ساتھ اپنی جمہوریہ کی نئی صدی کا مضبوط آغاز کرنا چاہتے…

ترکیہ اور آزربائیجان کے تعلقات ” شوشا اعلامیہـ” کے بعد اتحاد کی نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکیہ اور آذربائیجان نے 2020 کی کاراباخ جنگ کے بعد تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔ ترک صدر نے پیر کی شب دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہم نے " شوشا اعلامیہـ" جو کہ ہمارے تعلقات کا عنوان ہے کو اپنی اسمبلیوں کے ذریعےبرق رفتاری سے پاس کر کے اس نئے دور کاآغاز کیا ہے۔انہوں نے 20 اکتوبر کو آذربائیجان کے اپنے ایک روزہ دورے کے حوالے سے کہاکہ میں نے اپنے بھائی (آذربائیجان کے صدر) الہام علییف کے ساتھ مل…

یوکرینی گندم کی عالمی منڈی میں ترسیل کے معاہدے میں توسیع کا امکان ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یوکرینی گندم کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کے معاہدے میں توسیع کا امکان ہے ۔جہاز رانی کے معاہدے میں توسیع میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ رجب طیب ادوان نے آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ وہ پرامید ہیں کہ اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں توسیع کی جاسکتی ہے جس میں لاکھوں ٹن یوکرائنی اناج کی عالمی منڈیوں میں ترسیل کی اجازت دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات جلد ہوں گے ۔ا ن کا کہنا تھا…

صدر ارووان ایک روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

زنگیلان (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی دعوت پر آذربائیجان کےایک روزہ دورے پر زنگیلان پہنچ گئے ہیں۔جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ہوائی اڈے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجے زنگیلان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک صدر کے لیے گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیاتھا۔صدر اردوان زنگیلان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہیں، جو آذربائیجان کی آزاد کردہ سرزمین پر ترک کمپنیوں کے تعاون…

روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے کوشاں ہیں،ترک صدر

آستانہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ہمارا مقصد رکاوٹوں کے باوجود روس-یوکرین جنگ میں خونریزی کو جلد از جلد روکنا ہے۔ وہ جمعرات کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میںباہمی رابطوں اور اعتماد سازی کے اقدامات (سیکا) کی چھٹی سربراہی کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے صدر اردوان نے کہا کہ تنازع کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور متحارب فریقوں کے ساتھ ترکی کی بھرپور کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔ استنبول میں اناج کی برآمد کا معاہدہ جولائی میں طے پایا اور…

ترکیہ سے محبت کی 5 وجوہات

تحریر۔عارف الحق عارف ہم اس وقت ترکیہ کے بڑے شہر اور سلطنت عثمانیہ دور کے صدر مقام استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ابھی ابھی اترے ہیں۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ۴۲ سال کے بعد یہاں آنے کی ہماری خواہش پوری ہوئی ہے۔ اس پر ہم بڑے خوش اور پرجوش ہیں۔ہمیں اس سے قبل ۱۹۸۰ میں یہاں آنے کا موقع ملا تھا۔الحمد للّٰہ کہ آج ہم خوش ہیں ہم ارطغرل،عثمان اور اب طیب اردوآن کے ترکی کو دیکھنے ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ ترکیہ عالم اسلام کا ایک اہم اور بڑا ملک ہے جس کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ قریبی تعلقات رہے…

ترکیہ کو ایف ۔16کی فراہمی ترک صدر کی امریکی سینیٹرز سے ملاقاتیں

نیویارک (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی سینیٹرز سے ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ ترکیہ کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکی سینیٹرز کا ردعمل مثبت ہے۔ صدررجب طیب اردوان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجودگی کے دوران امریکی سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ تاکہ امریکی ایف سولہ طیاروں کی فراہمی میں حا ئلرکاوٹوں کو دور کرنے میں سینیٹرز کی مدد حاصل کرسکیں۔ ترکیہ نیٹو کا رکن ملک ہے۔ تاہم روس سے دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کی وجہ سے…

روس اور یوکرین 200جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضا مند ہو گئے ،اردوان

استنبول(پاک ترک نیوز )ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اجلاس کے بعد اپنے ملک پہنچنے پر ترکیہ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس اور یوکرین نے 200 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ روسی صدر کی گفتگو سے ایسا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More