ترکیہ کی تاریخ کےسب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے کا اجرا، پہلے روز دو لاکھ 25ہزار سے زائد درخواستیں جمع
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک شہریوں نےملک کے اب تک کے سب سے بڑے سماجی ہاؤسنگ منصوبے کے لیے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔اس منصوبے کا مقصد جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایوں کے درمیان کم آمدنی والے خاندانوں کو گھر کا مالک بنانا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نےبدھ کے روز 2023 سے 2025 تک پانچ سالوں میں 500,000 نئے مکانات اور 50,000 دفاتر بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی جسے انہوں نے ملک کی اب تک کی سب سے بڑی گھریلو ملکیت کی مہم قرار دیا۔ اس منصوبے میں 250,000 اراضی پلاٹ بھی شامل ہیں جو…