براؤزنگ ٹیگ

#rajabtayyaburgdan

وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلا م آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 25 سے 26 نومبر 2022 تک ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ارددان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے چار ملجم (MILGEM)کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم ترکیہ کی کاروباری…

ترکیہ کو توقع ہے کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائے گا،اردوان کی سویڈ ن کے وزیر اعظم سے گفتگو

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکی کو توقع ہے کہ سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائے گا لیکن ہم چاہتےہیں کہ وہ اتحاد میں شمولیت کے لیے میڈرڈ میمورنڈم پر عمل درآمد کے لیے درکار تمام اقدامات کرے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز یہاں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن سے بات چیت کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ سویڈن نیٹو میں شمولیت کی یادداشت پر عمل درآمد کرے گا جس پر تین ممالک (ترکی، فن لینڈ اور سویڈن ) نے دستخط کیے ہیں۔ ہم اس سے ایسے مخصوص اقدامات کی توقع کرتے…

مسلم دنیاکواسلاموفوبیا کے پھیلاؤ کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ صدر رجب طیب ارووان

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے مسلم دنیا کواسلام مخالف جذبات کو قانونی حیثیت دینے کے خلاف خبردار کیا ہے جو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر مسلمانوں کے لیے عبادت کی آزادی اور دیگر آزادیوں کو محدود کر رہا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ مسلم کمیونٹیز کو نشانہ بنانے والے حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔یورپی اسلامو فوبیا رپورٹ 2021 کے مطابق، اسلامو فوبیا کا مسئلہ پورے یورپ میں ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن گیا ہے، کیونکہ کئی ممالک اس تناظر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More