براؤزنگ ٹیگ

#rajanpur

عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بجائے سابق ارکان قومی اسمبلی ہی انتخابات لڑیں گے ، الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔سابقہ ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابقہ ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ…

عمران خان کا راجن پورسے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

راجن پور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راجن پور ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، حلقہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں…

عمران خان نے راجن پور ضمنی انتخاب خو د لڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے راجن پور ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، پارٹی قیادت نے تجویز دی کہ خالی نشست پر عمران خان الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ یہ نشست سردار جعفر لغاری کے انتقال سے خالی ہوئی ہے۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 سے منتخب ہوئے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا درہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقے راجن پور کی تصاویر دیکھ کر دل تڑپ گیا، متاثرین سے ہمدرری کیلئے ان کے پاس خود جا رہی ہوں۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تمام حکومتوں اور مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ مصیبت میں مبتلا اللہ کی مخلوق کی خبر گیری…

سیلاب متاثرین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔سیلاب زدہ علاقوں کا آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویرالٰہی نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔…

روجھان ، راجن پور اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،متعدد بستیاں زیر آب

راجن پور(پاک ترک نیوز) روجھان ،راجن پوراور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ، متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں ۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ادھر دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی، مرالہ، خانکی، قادر آباد کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More