براؤزنگ ٹیگ

#rajapervazashraf

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں شدید نعرے بازی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی معرض وجود میں آ گئی، نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، جس پر سپیکر نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے، پھر بات ہوگی۔ سپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا، تاہم اس دوران ایوان میں شدید شور شرابا…

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری واپس بھیج دی، اسپیکر نے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے مخصوص نشستوں سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کی ایڈوائس واپس بھیج دی جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعرات کو بلالیا ہے۔ صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ صدر مملکت نے سمری وزیراعظم ہاؤس اور وزارت پارلیمانی امور کو واپس بھجوا دی۔ آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز ٹو کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کرنے کا…

تین بڑے آئینی عہدیدار حج پر جانے کو تیار،ملک میں آئینی بحران کا خدشہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کےتین بڑے آئینی عہدیداروں کی جانب سے رواں برس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کرنے اور اس کے لئے انتظامات اور سہولتوں کی فراہمی کے مطالبے کے بعد حکومت مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حج پر جانے کے فیصلے سےآگاہ کیا ہے۔جس کی آئین میں گنجائش موجود نہیں کیونکہ ان تینوں بڑے آئینی عہدیداروں کی ملک میں عدم موجودگی سے آئینی بحران پیدا ہو…

قومی اسمبلی ،چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور کر لی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ تحریک میں کہا گیا کہ ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے جن میں محسن شاہنواز، خورشید جونیجو، صلاح الدین ایوبی، شہناز بلوچ، صلاح الدین اور…

قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 پیش کر دیا گیا جس پر مزید غور کیلئے بل کمیٹی کو بجھوانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کی جانب سے بل پیش کیا گیا۔ بل پیش کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ بدقسمتی سے کمزور ماں کمزور اولاد کا سبب بنتی ہے، جتنی بے توقیری اس ایوان کی ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اس ایوان میں گزشتہ ادوار میں لعنتیں برسائی گئیں۔ میڈیا میں ہمارا ٹرائل…

قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس شروع، سیاسی و عسکری قیادت شریک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدامرت قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہو گیا ۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم خصوصی طور پر شریک ہیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ سب کو پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔اجلاس میں عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی…

سپیکر کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔ سپیکر کی جانب سے طلب کئے جانے والے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس آج سہ پہر 2:30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہو گا ۔ اجلاس میں تمام وفاقی وزرا، وفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی…

وزیر خزانہ نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں معمولی کی کارروائی کا ایجنڈا معطل کردیا گیا ۔اس موقع پر نیشنل یونیورسٹی پاکستان کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آناًفاناً منتخب…

سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،استعفوں پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے درمیان استعفوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، سپیکر قومی اسمبلی نے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنا…

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا جمعرات کو سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی سے مستفی ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے 123ارکان نے جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 22 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ آئیں گے، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ارکان سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے رو برو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران…

سپیکر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس پاکستان پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن…

قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت فنانس بل 2022 کی شقوں کی مرحلہ وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔ وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم پیش کی۔ ایوان نے آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔ عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More