براؤزنگ ٹیگ

#rameezraja

ایشیا کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، رمیز راجا کی چھٹی

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر نے ٹورنامنٹ کیلئے کمنڑی پینل کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ کے کمنٹری پینل میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ رمیز راجا کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں ہربھجن سنگھ، روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، سجنے بنگر اور پیوش چاؤلہ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ اینڈی فلاور، میتھیو ہیڈن کے علاوہ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو بھی کمنٹری کرتے دکھائی دیں گے۔ یاد رہے کہ ایشیاکپ کا…

عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا،رمیز راجہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ اور سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہناہے کہ عمر اکمل بہترین ٹیلنٹ کی داستان ہے جسے بدقسمتی سے ضائع کردیا گیا۔ پاکستان نے عمراکمل جیسا میچ ونر پیدا نہیں کیا۔ رمیز راجا نے کہا کہ جب عمر اکمل نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کرکٹر تھے، حالیہ اننگز اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کتنے باصلاحیت ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ رمیز راجا نے کہا کہ وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں مگر آج کی تاریخ میں…

پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان ،رمیز راجہ شامل نہیں

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، عروج ممتاز، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔اردو کمنٹری کیلئے…

بھارت جانا سیاسی فیصلہ ہے، حکومت کہے گی تو جائیں گےورنہ نہیں،نجم سیٹھی

لاہور(پاک ترک نیوز) پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت جانا سیاسی فیصلہ ہے، حکومت کہے گی تو جائیں گےورنہ نہیں۔ ہی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رمیز راجہ کو نہیں روکا جائے گا،وہ کمنٹری پینل کا حصہ بننے تو ضرور آئیں گے۔بابر پاکستان کے اسٹار ہیں ،اگر وہ نہیں تو ٹیم کچھ نہیں ، وہ ہمارے دلوں میں بیٹھا ہمارا بچہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے مکی آرتھر سے خود رابطہ کیا تھاوہ خود ہمیں اچھے کوچز کے نام دے دیں گے۔مکی آرتھر کے معاملے پر میں آپکو اگلے دس دنوں…

چیف سلیکٹر محمد وسیم برطرف

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا۔ انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔ محمد وسیم کو سال 2020 میں قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف…

پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ،نجم سیٹھی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا…

رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

لاہور(پاک ترک نیوز) رمیز راجہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانےکیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ۔گورننگ بورڈ ممبرز کیلئے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گئے ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس بھجوا دی ہے جس میں رمیز راجا اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب سمری کی باضابطہ منظوری کابینہ سے لی جائے گی، جس کے بعد نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین پی سی…

نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دوبارہ نجم سیٹھی کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی نے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجم سیٹھی لاہور میں ظہرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے، جس میں صدر مسلم لیگ ن نے انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بنانے کا اشارہ دے دیا، وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی…

بلین ڈالرزانڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں ہم آگے نکل گئے ، رمیز راجہ

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلین ڈالرز انڈسٹری والی ٹیمیں پیچھے رہ گئیں پاکستان آگے نکل گیا۔لوگ ٹیم کی پرفارمنس کو انجوائے کریں اور احترام بھی کریں۔ فینز کو اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔ میلبورن میں میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے دومیچز میں شکست کے بعد یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے لیکن ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں…

شاہین آفریدی ہمارے ہیرو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں ، رمیز راجہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شاہ شاہین آفریدی ہمارے ہیرو ہیں ہم انہیں کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ہم کیسے نظرانداز کرسکتےہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں، ہوسکتا ہے کچھ مشکلات درپیش آئی ہوں مگرجو پی سی بی کھلاڑیوں کیلئے کر رہا وہ کوئی نہیں کرتا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے اوپنر بہتر کھیل رہےہیں،کمبی نیشن کو توڑ نہیں…

پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن لوٹے گی،میری دعائیں اور نیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پنجاب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی…

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری ہے ۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 69واں اجلاس جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزکے اسٹرکچر اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کل پریس کانفرنس میں تفصیلات شئیر کریں گے۔ اجلاس میں قومی مینز اور ویمنز…

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی رمیز راجہ سے ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ ، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر اور سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کو رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536628336952238080 اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ…

کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی اضافہ کر رہے ہیں ،رمیز راجہ

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کنڈیشنگ کیمپ کا دورہ کیا ،کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیںآئندہ سیزن بہت اہم ہے چاہتا ہوں آپ بلا خوف کرکٹ کھیلیں ، سکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بنچ مارک ہے ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ رول ماڈلز ہیں، ہمیشہ آپ کو عزت دیں گے، سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہوار وظیفہ بڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں پچز بنا…

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔ لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہورنے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چیئرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا…

حکومت کی تبدیلی ، پی سی بی کے بھی زد میں آنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) عمران خان کی حکومت میں تبدیلی کے بعد پی سی بی میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین رمیز راجہ ،چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور دیگر کی تبدیلی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جن کو عمران خان کا قریبی ساتھ اور سپورٹ حاصل تھی، ان کی کرسی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، رمیز راجہ اس وقت دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں، ان کے ہمراہ پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین بھی ہیں، انہوں نے اپنے قریبی…

قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ دیگر سٹیڈیمز کے نام بھی تبدیل کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 50برس بعد قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے مختلف سپانسرز سے بات چیت جاری ہے ۔ سٹیڈیم کا نام غیر سیاسی اور کمرشل بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے شہروں میں موجود انٹرنیشنل سٹیڈیمز کے نام کی تبدیلی بھی…

رمیز راجہ نے 4ملکی ٹی 20سیریز کی تجویز پیش کردی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے 4 ملکی ٹی 20 سیریزکرانےکی تجویزپیش کردی ۔ ان کے مطابق سیریزمیں پاکستان،بھارت،آسٹریلیااورانگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوںگی ۔چیئرمین پی سی بی آئی سی سی کےآئندہ اجلاس میں تجویزپیش کریں گے ۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیاکےدورہ پاکستان کےتمام انتظامات کررہےہیں۔آسٹریلیاکوپاکستان میں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرزکےمثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔مختصر افتتاحی تقریب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More