براؤزنگ ٹیگ

#ranasana

بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنیوالی دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں: راناثناء

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز کی تصدیق کیلئے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بظاہر یہ کام بہت شرانگیز ہے، یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی۔ رانا ثناء نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔اگر چیئرمین پی ٹی آئی اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے…

کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا،وزیر اخلہ رانا ثناء

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے۔دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی آج کی نہیں پہلے کی ہے، پچھلے سال جو دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات ہوئی اس کے کوئی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے، امن و امان کی صورتحال ایک صوبے میں ایسی ہے کہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، الیکشن کے دوران کسی حادثے کی توقع ہو سکتی ہے، آج سے…

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔…

چھ مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 499 ایف آئی آرز میں سے 6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے اور صرف چھ مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہابھی تک 499 مقدمات درج ہوئے جس میں 88 دہشت گردی کی دفعات پر مشتمل ہیں۔ ان 499 ایف آئی آرز میں سے 6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے، ان میں دو پنجاب اور چار خیبر پختون…

سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا جواز بنتا ہو تو گرفتار کیا جائے گا، القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ان کو 2 ہفتے کی ضمانت دی گئی ہے، جو کل سپریم کورٹ میں ہوا اس کی مثال پچھلے 75 سال میں نہیں ملتی، سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں، عدلیہ کی طرف سے ان کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اجلاس میں بہت سے تجاویز آتی ہیں، ابھی تک…

عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا، ہمارا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج نیب نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، نیب آزاد ادارہ ہے وفاق کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں، میں حلفاً کہہ سکتا ہوں میری نیب کے کسی بھی افسر سے اس معاملے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 240 کنال بنی گالہ میں بھی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی، پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ میں پکڑی گئی، القادر ٹرسٹ کی ایک پیسے کی بھی…

متنازع الیکشن ملک کو تباہی اورافراتفری کی طرف لے جائے گا،راناثناء اللہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر متنازع انداز میں الیکشن کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگریہ الیکشن ہوا تو تباہی کا سبب بنے گا، متنازع الیکشن ملک کو تباہی اورافراتفری کی طرف لے جائے گا۔ راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، الیکشن لڑ کر اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں، الیکشن ضرور ہوں لیکن وقت پر ہونے چاہئیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونے چاہئیں،…

ہماری سمجھ کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری سمجھ کے مطابق الیکشن کمیشن کو تاریخ آگے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں اس معاملے پر قوم کی رہنمائی کی جائے، وہ چیزیں جو شکوک و شہبات پیدا کریں ان کو فیصلے سے پہلے دور کیا جانا ضروری ہے، پارلیمنٹ نے کل ایک صحیح وقت پر اپنا فرض ادا کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں توازن برقرار نہ رہا،…

رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ وزیر داخلہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ یاد…

رانا ثناء اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری شاہد رانا کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، آڈیو لیک کا ٹرانسکرپٹ بھی ساتھ نہیں لگایا گیا، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آڈیو لیک پر رانا ثناءاللہ نے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس میں توہین آمیز الفاظ…

عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا عدلیہ پر حملہ ناقابل برداشت ہے، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ باقاعدہ اس مجرمانہ نیت سے آئے اور انہوں نے اس پر عمل کیا، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ہزار دو ہزار لوگ اکٹھے کر کے کسی بھی جگہ حملہ کر لیں، عدالتوں پر حملہ کرنا دہشتگردانہ عمل ہے اور اس پر ہم نے دو مقدمات بنا لیے ہیں، ابھی تک…

ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا جو مؤقف ہے ان میں جو 5 صاحبان ہیں ان میں 2 فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔ راناثنااللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا…

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

گوجرانوالہ(پاک ترک نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 7مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں رانا ثناءاللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے ملزم وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے پولیس کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو 7 مارچ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش…

آئین کی حد میں رہیں ایوان صدر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں، وزیرداخلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، صدر آئین کی حد میں رہیں، صدراتی دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہا کہ صدر عارف علوی ’ آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا…

جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان کیوں دو سال تک بھاگا رہا؟، بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے، دو سال تک بلدیاتی الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، اسے کہتے ہیں انوکھا لاڈلا مسٹر فراڈیا، دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے، یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے…

گورنر کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائیگا: ن لیگ کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ما ڈل ٹاون میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک ہو گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سردار ایازصادق،خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگررہنمااشریک تھے۔ اجلاس میں پنجاب کی…

ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران فراڈیا، جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈر شپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین…

مونس الہی کے بیان سے سیاست میں عدم مداخلت کے مؤقف پر شکوک پیدا ہوئے،رانا ثناء اللہ

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مونس الہی کے بیان سے سیاست میں عدم مداخلت کے مؤقف پر شکوک پیدا ہوئے۔قوم عسکری قیادت پر اعتماد کرتی ہے، الیکشن اگر دسمبر میں شروع ہوں گے تو نوازشریف دسمبر میں آجائیں گے،اور اگر جنوری میں شروع ہوئے تو جنوری میں آجائیں گے۔ لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کا کبھی جواب نہیں دیا، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جائیں گے۔ وزیر داخلہ کا…

عمران خان سیاسی مخالف دشمن نہیں،اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، رانا ثناء

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالف ہیں دشمن نہیں،حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، اسدعمر نے بغیرتحقیق الزام لگایا، معاشرے میں تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا، ایسارویہ جمہوریت کیلئے بہت نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی مارچ پر حملہ مذہبی انتہاپسندی کا واقعہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت…

چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے،رانا ثناء اللہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چڑھائی کرنیوالوں کا انجام ایسا ہوگاکہ کوئی دوبارہ سوچ بھی نہ سکے۔کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کا موقع نہیں دیں گے، جتھہ کلچرل ریاست کا وجود ختم کر دے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی آفیسرز سمیت کسی بھی محکمے جن پر تنقید اور الزامات ہوں وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور جب بھی ضرورت پڑے فوجی افسران کو ایسی آگاہی عوام کو دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف سے متعلق…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More