براؤزنگ ٹیگ

#ranking

پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ون ڈے میں دوبارہ سے آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے ۔ اگر آسٹریلیا سائوتھ افریقہ سے پانچوں ایک روزہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو پاکستان پہلی پوزیشن پر دوبارہ پہنچ سکتا ہے ۔ ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔پاکستان دوسرے جبکہ بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ دوسری جانب اگر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے بھی دے تو پھر بھی وہ دوسری پوزیشن پر پہنچے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ…

محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ،نمبر ٹی ٹونٹی بیٹربن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ محمد رضوان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ۔ بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن قومی ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان نے چھین لی۔ محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بابر اعظم 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔ محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہزار دنوں پر ٹی…

پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر واپسی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر دوبارہ پہنچ گیا ۔آسٹریلیا تاحال پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقہ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کی 10 وکٹوں سے شکست کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلیوں میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر واپس آنے کا موقع ملا، قومی ٹیم اب بھی اپنے بقیہ 7 میں سے 5 میچز جیت کر فائنل تک رسائی کا موقع…

ٹی ٹونٹی میں ٹاپ پوزیشن ،بابراعظم نے کیون پیٹرسن اور کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن پر زیادہ دیر تک قابض رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی اور کیون پیٹرسن کے پاس تھا ۔ کرک اسٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن حاصل رکھنے کا ایک اور ریکار اپنے نام کرچکے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کے فارمیٹ میں 1028 دن گزار چکے ہیں جبکہ ویرات کوہلی اور کیون پیٹرسن کا نمبر آتا ہے۔ کوہلی نے ٹی20…

نئی رینکنگ جاری ،قومی کپتان بابر اعظم ٹاپ فائیو میں شامل

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 تینوں فارمیٹس میں پہلے پانچ بلے بازوں میں شامل ہیں۔ نئی جاری رینکنگ کے مطابق ایک روزہ میچوں میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھی بابر اعظم ٹاپ 5…

ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ شاہین آفریدی ٹاپ 10بائولرز میں شامل ہو گئے ۔ دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹاپ 10 باؤلرز میں شامل ہو گئے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔…

نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ،پاکستان کا تیسرا نمبر

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی۔ رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر کے بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی ۔ انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے،سائوتھ افریقہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا چھٹی، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں پوزیشن پر موجودہے ۔فہرست میں سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا دسواں نمبرہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More