براؤزنگ ٹیگ

#rase

ترکیہ میںسود کی کلیدی شرح میں ایک بار پھر نمایاں کمی متوقع، مرکزی بنک اعلان دو روز بعد کرے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سود کی شرح میں ہر ماہ مزید نرمی کا عندیہ دینے اور سال کے آخر تک اسکی شرح کو یک ہندسی سطح پرلانے کے اعلان کے بعد ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے اس ہفتے اپنی کلیدی پالیسی کی شرح میں کمی کی توقع ہے۔ مرکزی بینک آف دی ریپبلک آف ترکی (سی بی آر ٹی) نے مارکیٹوں کو حیران کر دیا کیونکہ اس نے پچھلے دو مہینوں میں اپنے ایک ہفتے کے ریپو ریٹ میں 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 12 فیصد کر دی۔بینک نے ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل سود کی شرح میں کمی کا آغاز کیا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے ۔تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج ہو گا۔ ڈیزل کی ریفائنری کی اوسط قیمت 4.18 روپے فی لیٹر کم ہو کر 228.87 روپے فی لیٹر سے 224.69 روپے ہو گئی ہے۔پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10.23 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ 183.04 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 172.81 روپے ہو گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 15 روز میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10 روپے 23 پیسے کم ہوئی،…

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں 7.91روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں 7روپے 91پیسے فی یونٹ کی اضافے کی منظوی دی گئی ۔خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں26 جولائی سےساڑھے تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگست میں پھر ساڑھے تین روپے اور اکتوبر میں 90پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے اندرونی ایندھن پر ریلائی کریں گے۔ نئی سمسی توانائی کا اعلان بھی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ شمسی توانائی ایک بڑے سکیل پر لگے گی۔ ان…

وعدہ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔ ٹوئٹر پربیان میں وزیراعظم کا نے کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری…

انٹر بینک میں ڈالر 212روپے کا ہو گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میںڈ الر کی قمیت میں 52پیسے کا اضافہ ہو گیا ۔ امریکی کرنسی میں اضافے کے قیمت 212روپے ہو گئی ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 50 پیسےکمی دیکھنے میں آئی ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے ۔

بجلی کی قیمت میں 7روپے 86پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا 27 جون کو درخواست پر سماعت کرےگا ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی گئی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے مطابق مئی میں فرنس آئل سے 8.80فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 33روپے 67پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ مقامی گیس سے 10 فیصد درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مئی کے لیے…

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرول کی 23 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔ آج پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری آج مسترد کردی ہے۔ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا…

آئی ایم ایف ہم سے ناخوش،مزید مشکل فیصلے کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے وفاقی دارالحکوت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل…

کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟عمران خان

نیر: (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ جب ہمیں آئی ایم ایف نے پٹرول، بجلی کی قیمت بڑھانے کا کہا تو ہم نے پٹرول کی قیمت کو 10 روپے کم کر کے عوام کو ریلیف دیا، ہماری حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو بچایا، میرا جینا مرنا پاکستان ہے، باہرکوئی جائیداد نہیں۔ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، پٹرول جب60روپے بڑھے گا تو ہر چیزکی قیمت بڑھے گی۔ ان خیالات کا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونےکاامکان ہے۔حکومت آئی ایم ایف کی شرط پرمکمل عملدرآمدکرنےمیں تاحال ناکام ہے ۔اضافےکےباوجودپٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی مکمل ختم نہیں کی گئی۔ لائٹ ڈیزل پر فی لٹرسبسڈی 8 روپے 8 پیسےہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لٹرسبسڈی دی جارہی ہے ۔ حکومت پٹرول پر فی لٹرسبسڈی 9 روپے 32 پیسےبرداشت کررہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے فی لٹر قیمت میں مزید 30 روپے اضافہ کردیا تھا۔ حکومت کی جانب…

متحدہ عرب امارات نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ابو ظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں 15فیصد تک اضافہ کیاگیا جو پاکستانی روپوں میں 27روپے بنتا ہے ۔ اضافے کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات…

انٹیل کے حصص داروں نے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے معاوضے میں اضافہ مسترد کر دیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) انٹیل کارپوریشن کےحصص داروں نے دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے معاوضے میں اضافے کے پیکجز کو مسترد کر دیا ہے۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹ گیلسنجر کو $178.6 ملین کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ انٹیل کی جانب سے پیر کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے سالانہ اجلاس میں ایگزیکٹوز کے اضافی معاوضے کے خلاف تقریباً 1.78 بلین ووٹ ڈالے گئے اور حق میں تقریباً 921.2 ملین ووٹ ڈالے گئے۔انٹیل کے مطابق "ہم اپنے سرمایہ کاروں کے تاثرات کو بہت…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پردی جانےوالی سبسڈی کومرحلہ وارختم کیا جا سکتا ہے، سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات پربڑھتی ہوئی سبسڈی سےآگاہ کر دیا، فی لیٹر پٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے اور 16مئی سے فی لیٹرپٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔ ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے4پیسے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More