چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی اور راسخ الٰہی کے نامووں کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ سنایا۔
درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی، زارا الٰہی کا نام غیر قانونی طور پر پی سی ایل میں شامل کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ نام…