براؤزنگ ٹیگ

#raufhassan

رؤف حسن سمیت 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع ، 2 خواتین کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ…

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں…

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More