پی ٹی آئی لانگ مارچ ، لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے لاہورکے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا۔
حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
شہر میں راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پرانا راوی پل ہیوی ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے،جبکہ موٹروے پر بھی لاہور سے اسلام آباد…