براؤزنگ ٹیگ

#rawalapindi

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح2…

مسلم باغ میں آپریشن مکمل ،شہری سمیت 7جوان شہید ،6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمال بنائے جانے والی 3 فیملیز کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے ، کلیئرنس آپریشن گزشتہ شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا…

شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی راشد شفیق کی جانب سے کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا، ان کے خلاف…

آرمی چیف نے چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کر دیا، گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کیلئے خاص کر جڑواں شہروں کے نوجوانوں کیلئے جدید سپورٹس سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 501 سنٹرل ورکشاپ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے، گراونڈ کا نام چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ رکھا گیا ہے۔…

مسلح افواج کی حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور کہایہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔ یاد رہے بھارت کی…

آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کل سے آغاز

لاہور( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے دورے پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ 22فروری تک جاری رہے گا ۔کیمپ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹرز کو بیٹنگ کے گر سکھائیں گے جبکہ 23فروری کو کھلاڑی اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ کھلاڑی تین روز قرنطینہ کے بعد 27فروری کو اسلام آباد میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ 7میں شامل کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے بعد 3روزہ آئیسولیشن میں گزاریں جبکہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More