عمران خان سے وکلا اور سیاسی معاونین کو تنہائی میں ملاقات کی اجازت
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وکلا اور سیاسی معاونین کو تنہائی میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل مینوئل کے مطابق وکلا اور سیاسی معاونین کو پرائیویسی (تنہائی) میں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملاقات کے دوران کوئی اہل کار کھڑا نہیں ہوگا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا اور سیاسی معاونین سے پرائیویسی میں ملاقات کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل…