براؤزنگ ٹیگ

#rawlapindi

عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…

جماعت اسلامی کے دھرنے کا 9واں روز ، آج غزہ مارچ کا اعلان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)جماعت اسلامی کامہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاجی دھرنا 9ویں روز میں داخل ہو گیا۔ شرکاء مطالبات کی منظوری کیلئے پرعزم ہیں۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی طرف سے راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، آج شام لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک غزہ ریلی نکالی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ ریلی کی قیادت کریں گے اور کمیٹی چوک میں غزہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے، غزہ مارچ کیلئے مری روڈ پر ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا ہے۔

حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں۔ حکومت نے عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے…

یورپی یونین کا پی آئی اے پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) یورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر اپنی پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ جائزوں کے بعد جاری حفاظتی خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ فیصلہ، مستقبل کے جائزوں کے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، EU ایئر سیفٹی کمیٹی کے مکمل جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ اپنی تازہ ترین میٹنگوں کے دوران، کمیٹی نے طے کیا کہ یورپی یونین کے اندر کام کرنے سے ممنوع ہوائی جہازوں کی موجودہ فہرست میں ترمیم کرنے کے لیے ناکافی بنیادیں ہیں۔ یہ فیصلہ خاص طور پر…

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی (قیوم زاہد سے ) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں شروع ہوگا۔50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جس کا فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ 50 اوورز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں سات ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) ۔ واپڈا ۔ پی ٹی وی ۔اسٹیٹ بینک۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن۔ کے آر ایل اور غنی گلاس…

بشری بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور، عدالت کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ 2 روزمیں کروانے کا حکم دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جج…

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےترک افواج کے چیف آف جنرل سٹاف متین گورک نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ فوجی مصروفیات اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے گہرے اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں،…

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،بارش کا امکان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان کے کپتان بابر…

ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

لاہور(پاک ترک نیوز) آج ملک بھر میں 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ عقیدت و احترام سے منایا رہا ہے۔ یوم علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی جائیں گی اور جلوس نکالے جائیں گے۔ اسلام آباد میں گزشتہ شب یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جبکہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس ختم ہو گئے۔ لاہور میں یوم حضرت علی کرم اللہ…

عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر اڈیالہ میں دو ہفتے کی پابندی ختم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت وی آئی پی قیدیوں اور عام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پردو ہفتے کی پابندی ختم کردی گئی۔ راولپنڈی پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔ ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ملاقاتوں پر پابندی کے باعث رمضان میں قیدی دو ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں…

آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پراتفاق

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر باجوہ سے بحرینی کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی…

آرمی چیف کا رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےبھی رحیم یار خان کے قریب ایک جامع فیلڈ مشق میں مصروف دستوں کا دورہ کرکے قومی دفاع کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی اپنی بھارت کے ساتھ طویل سرح کے صحرائی حصے میں کی جانے والی مشق جسے شمشیرِ صحراکے نام سے جانا جاتا ہے، کسی بھی ممکنہ خطرات کے خلاف چوٹی کی آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی لگن کو واضح کرتی ہے۔ شمشیرصحرا مشق کو جدید جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری پیشہ ورانہ مہارتوں…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے 14اپریل کوپاکستان پہنچے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔کیوی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 17 ماہ کے عرصے میں اس کا تیسرا دورۂ پاکستان ہوگا، اس سے قبل اس نے دسمبر 2022/ جنوری 2023 میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں 10 وائٹ بال میچوں میں حصہ کیلئے پاکستان آئی تھی یہ میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے تھے۔ ٹی20 سیریز کے تمام…

الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید، معاملے کی انکوائری کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر الزامات کی تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہےتاہم الیکشن کمیشن اس معاملے…

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔ فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں…

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، طویل خشک سالی کا خاتمہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت برسنے سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ طویل انتظار کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری سے ہر منظر حسین ہو گیا۔ آزاد کشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوات، کالام، مالم جبہ، وادی نیلم میں اٹھ مقام اور گردونواح میں بارش اور برفباری ہو رہی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی…

پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا: آرمی چیف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کہ ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں، نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے۔ آرمی…

راولپنڈی ،گولڑہ موڑ پر موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 12افراد جاں بحق

راولپنڈ ی (پاک ترک نیوز) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث 12افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12مزدور جاں بحق ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔ اب تک لائی جانے…

نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کرلیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) نیب راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کر لیا۔ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ نیب نے سابق…

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرےایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکے دوسرےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔شان مسعود ،شاہین آفریدی اور شاداب خان کی جگہ عبداللہ شفیق ،اسامہ میر اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More