براؤزنگ ٹیگ

#receptayyapurdgan

غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدراردوان نے اسرائیلی ہم منصب سے فون پرغزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا اور غزہ کی بندش کو ناقابلِ قبول قراردیتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کی اموات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حماس اور اسرائیل جنگ رکوانے کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا اور اسرائیل اور فلسطینی صدور سے رابطے کیا اور کشیدگی کم…

فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کے قیام میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے جس کے حل تک امن ممکن نہیں۔ ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل…

ملک میں دہشتگردی کا عنصر موجود ہے مگر یہ انکی آخری کارروائی تھی، صدر اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا عنصر موجود ہے ۔ تاہم دہشت گرد کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ وہ اتوار کے روز ترک پارلیمنٹ کےنئے سال کے آغاز کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اردوان کا یہ ریمارکس دو پولیس افسران کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آیا جب صبح کے وقت ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے سامنے دو دہشت گردوں میں سے ایک نے خود…

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدہ

باکو (پاک ترک نیوز) ترکیہ اورآذربائیجان کے درمیان گیس پائپ لائن کا معاہدہ طے پا گیا ۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ترکیہ اور آذربائیجان گیس پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجانی ہم منصب الہام علییوف نے ایک نئی قدرتی گیس پائپ لائن کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی جو ترکیہ کے مشرقی صوبے ایغدیر سے مغربی آذربائیجان کے سدریک تک چلے گی۔ انادولو ایجنسی کے کے مطابق نئی 85 کلومیٹر (53 میل) گیس پائپ لائن…

اردوان کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات

باکو (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوران کی آذربائیجان کے صدر الہام علییو ف سے ملاقات ہو ئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کیلئے باکو پہنچ گئے ۔ گزشتہ ہفتے ایک فوجی آپریشن میں باکو کی جانب سے ہزاروں نسلی آرمینی باشندے الگ ہونے والے خطے کے جنگجوؤں کو شکست دینے کے بعد نگورنو کاراباخ سے فرار ہو گئے تھے۔ ترک صدر کے دفتر کے مطابق اردوانآذربائیجان کے خودمختار نخچیوان ایکسکلیو کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ نگورنو کاراباخ کی صورتحال…

درمیانی مدت کے نئے اقتصادی پروگرام کو صدر اردوان کی مکمل حمایت حاصل ہے، نائب صدر یلماز

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک نائب صدر کیوت یلماز نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نئے اہداف اور پیشین گوئیوں کے ساتھ 2024-2026 کا احاطہ کرنے والے نئے اقتصادی پروگرام جسے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کیا گیا ہے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ترک میڈیا سے پنے تازہ انٹرویو میں یلماز نے کہا کہ پروگرام کے پیچھے مضبوط سیاسی قوت ہے۔ اس کے علاوہ ایک وسیع سماجی اتفاق رائے ہے. یہی وجہ ہے کہ اس پروگرام کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔نائب صدر کے مطابق، نئے پروگرام کو ترکی کے اندر اور بیرون ملک پذیرائی…

ترکیہ میں خلابازی کا پہلا عالمی میلہ آج سےشروع ہو گا

برسا (پاک ترک نیوز) ترک وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجیرنے اعلان کیا ہے کہ ترکی پانچ روزہ خلائی اجتماع کے دوران 70 سے زائد بین الاقوامی شہرت یافتہ خلابازوں کی میزبانی کرے گا۔ ملک کے شمال مغربی صوبے برسا میں قائم پہلے خلائی ہوا بازی کے انٹرایکٹو ایجوکیشن ہب، گوکمن اسپیس ایوی ایشن ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام 25سے29ستمبر تک منعقد ہونے والے اسمیلےمیں 19 مختلف ممالک کے خلابازاور خلائی مسافرشرکت کریں گے۔اور ایونٹ کے دوران خلائی تحقیق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔ کاجیرنے…

اردوان نے سیاحوں پر حملے کرنے والوں کو سزا دینے کا اعلان کر دیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سیاحوں پر حملوں میں ملوث افراد کو عدلیہ سزا دے گی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد دورہ نیویارک کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایک قانون کی ریاست ہے اور جس چیز پر میں ہمیشہ اصرار کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہمیں خاص طور پر سیاحتی علاقوں میں وہ زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہے جو سیاح اشاروں میں سمجھتے ہیں۔ ہم اس راستے پر نہیں چل سکتے جو اپوزیشن اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا…

پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے،صدر اردوان

نیویارک(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہئے، امن کے قیام کے لئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی بھی اشد ضرورت ہے، یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ ترکیہ کے صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی…

ترکیہ ضرورت پڑنے پر یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے، صدر اردوان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہناہے کہ ہم ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتے ہیں ۔ امریکا کے دورے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے”ہم رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔ ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکیہ کے 27 رکنی بلاک کے…

ترک صدر اردوان سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے پاک فوج کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں#ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان بھی موجود تھے۔ ترک صدر اردوآن نے پاکستانی فوج کی مہارت اور پیشہ وارانہ تربیت کی تعریف کی، خطے کی سیکیورٹی اور امن کیلئے پاک فوج کی شاندار خدمات کو بھی سراہا۔

بغاوت کے دور کا آئین آج بھی حکمرانی پر اثر انداز ہورہا ہے،صدر اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 1980کی بغاوت کے بعد کا آئین اب بھی ملک کی حکمرانی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ چنانچہ ایک شہری اور آزادی پسند نئے آئین کی تشکیل ترکیہ کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ گذشتہ روز 1980 کی بغاوت کی مناسبت سے اولوکانلر جیل میوزیم میں منعقدہ ایک سمپوزیم میں اپنی تقریر کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ جیسا ملک جس میں 2000 سال کی ریاستی روایت ہے۔ جمہوریہ کا اپنی پہلی صدی تک پہنچنے کا تجربہ اور جمہوریت کے 73 سال ایک بہت بہتر آئین کا مستحق ہے۔ اردوان…

ترک صدر کا آرمینیائی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے 11 ستمبر کو علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد مسائل سے نمٹنے کے لیے فون کال کی ہے۔جس میںرہنماؤں نے پائیدار ہم آہنگی کے قیام کی اہمیت پر زور دیا جس سے علاقے کے تمام ممالک کی ترقی اور فلاح و بہبود کو فائدہ پہنچے گا۔ ترک محکمہ اطلاعات نے منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنماؤں نےکاراباخ کے معاملے کے حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔ یہ فون کال…

روس کوالگ تھلگ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، روس بھی اناج معاہدے میں اپنی سوچ محدود نہ کرے۔ صدر اردوان کی پریس بریفنگ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روس کو الگ تھلگ کرنے والا کوئی بھی اقدام پائیدار ہونے کا امکان نہیں ہے اور ماسکو پر زور دیا کہ وہ مذاکرات میں اپنی سوچ کو محدود نہ کرے جس کا مقصد بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرائنی اناج کی برآمد کے لیے ایک اہم معاہدے کو بحال کرنا ہے۔ صدر نے نئی دہلی میںجی۔ 20ملکوں کے سربراہی اجلاس کے بعد گذشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ بحیرہ اسود اناج معاہدے میں روس کونیچا دکھانے والا کوئی بھی اقدام قابل عمل نہیں ہوگا۔ اردوان نے کہا کہ بحیرہ اسود کے…

اردوان جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھارت کی سربراہی میں ہونیوالی جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر رجب طیب اردوان، خاتون اول ایمن اردوان اور وزراء اور مشیروں کے ایک وفد کے ہمراہ G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی روانہ پہنچ گئے۔ سربراہی اجلاس میں اردوان کے ساتھ وزیر خارجہ ہاکان فیدان، وزیر خزانہ اور وزیر خزانہ مہمت سمیک، نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) کے سربراہ ابراہیم کالن، ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر فرحتین التون اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More