براؤزنگ ٹیگ

#RecepTayyipErdoğan

غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: اردوان

دبئی(پاک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں حماس اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کوپ 28 سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کوپ 28 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے فوری بعد غزہ پر…

ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود بڑھا کر40 فیصد کر دی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا ۔تر کیہ میں شرح سود40 فیصد کر دی گئی۔ ترکیہ کے مرکزی بینک نے ملک میں بڑھتی ہوئی افراط زر سے نمٹنے کے لیے ایک ٹھوس مہم کے تحت اپنی بنیادی شرح سود کو بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے شرحس سود میں 15فیصد اضافہ کردیا ۔ اس سے قبل ترکیہ میں شرح سود 35فیصد تھی جو کہ توقع سے کہیں زیادہ ہے ۔ ترکیہ کے مرکزی بینک نے تجویز پیش کی کہ شرح مہنگائی کو کم کرنے کے لیے درکار سطح کے قریب پہنچ رہی ہے۔ مہنگائی اکتوبر میں 61.36…

اردوان کا غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ جی 20 سمٹ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے یہ جنگ بندی مستقل امن کا باعث بنے گی، غزہ پر اسرائیل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں عارضی وقفے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ کیا جائے گا، جنگ میں…

سیکورٹی کونسل اور آئی اے ای اے اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیاروں کی چھان بین کریں۔ صدر اردوان

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کی تصدیق کے لیے کہے گا۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر میں ایک اقتصادی فورم میں ترک رہنما نے کہا ہےکہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور آئی اے ای اے دونوں میں اس مسئلے پر پیش قدمی کریں گے جس سے خطے کی سلامتی خاص طور پر ترکی کو خطرہ ہے۔اردوان نے اس سے قبل اسرائیل میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی تصدیق کرنے کی…

غزہ پر بربریت ،ترکیہ اور اسرائیلی کشیدہ تعلقات میں بہتری کی کوششوں کو شدید دھچکا

انقرہ(پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیلی بربریت کے بعد ترکیہ کی جانب سے کشیدہ تعلقات میں بہتری کی کوششوں کا دھچکا شدید پہنچا ہے ۔ غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے ترکیہ کے سیاست دانوں خصوصاً صدر رجب طیب اردوان کو اسرائیل پر اپنی تنقید میں تیزی سے براہ راست دیکھا ہے۔ تر ک صدر اردوان نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے مکمل طور پر تعلقات منقطع کر لیے ہیں، حالانکہ انہوں نے حکومتوں کے درمیان رابطے کی سطح کو کم نہیں کیا۔ ترک صدر جب طیب اردوان…

فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے مظالم پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہوں،صدر اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے مظالم پر اسرائیل کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں مگرنیتن یاہو کی حکومت کی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ بدھ کے روز یہاں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ترکیہ کو اسرائیلی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ نیتن یاہو کی حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اردوان نے یہ بھی کہا کہ حماس دہشت گرد گروپ نہیں ہے بلکہ اپنے وطن…

امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کے استعفیٰ سے ترکیہ کو ایف۔ 16 کی فروخت کی راہ ہموار ہو گی۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کا چیمبر کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ امریکی حکومت کو ترکیہ کو ایف۔ 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کا عمل تیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر اردوان نے گذشتہ شب یہاں آذربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت کی بدولت ہمیں ایف۔ 16 کی فروخت کے حوالے سے عمل کو تیز کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ مینینڈیز اور وہ لوگ جو اس ہی طرح کی ذہنیت رکھتے ہیں وہ نہ صرف ترکیہ کو ایف۔ 16کی فروخت بلکہ…

یوکرین کے امن میں سب کی جیت ہوگی، صدر اردوان

نیویارک (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جہاں تک یوکرین میں امن کا تعلق ہے وہاں کوئی نقصان نہیں اٹھا سکتا۔کیونکہ یوکرین میں امن سے سب کی جیت ہو گی۔ گذشتہ شب نیویارک میں ترک امریکن نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سی سفارتی کامیابیاں حاصل کیہیں۔ یہ یقین رکھتے ہوئے کہ جنگ کا کوئی فاتح نہیں اور امن کا ہارا ہوانہیں۔ ہم امن کے لئے کثیر جہتی انداز میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپنی تقریر میں ترک رہنما نے علاقائی…

ترکیہ نے برصغیر سے یورپ تک الگ تجارتی راہداری منصوبے پر کام شروع کر دیا

از : سہیل شہریار ترکیہ نے حالیہ جی۔ 20سربراہی اجلاس میں اتفاق کئے گئے ہندوستان-مشرق وسطی تجارتی راہداری منصوبے میں اسے شامل نہ کئے جانے کے بعد اس کے متبادل کےطور پر ایک اور تجارتی راہداری کی تعمیر کے لئے گفت و شنید تیز کر دی ہے۔یہ راہداری برصغیر کومتحدہ عرب امارات ،قطر ،عراق اور ترکیہ کے راستے یورپ سے ملائے گی۔ ترک وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 20سربراہی اجلاس میں طے پانے والے ہندوستان-مشرق وسطی -یورپ تجارتی راہداری منصوبے میںایشیا کو یورپ سے…

ترک صدر کی ایلون مسلک کو ٹیسلا فیکٹری ترکیہ میں لگانے کی پیشکش

انقرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو ترکیہ میں ٹیسلا فیکٹری تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویار ک میں اقوام متحدہ کے قریب ترک ہائوس میں صدر اردوان نے یہ بات ایلون مسک سے ہونے والی ملاقات میں کیا ۔ ٹیسلا اور واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔ مسک پیر کو کیلیفورنیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسک نے X پر پوسٹ کیا کہ ان کی…

کوئی راہداری ترکیہ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ اردوان کی گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے ہندوستان، مشرق وسطیٰ اور یورپ کو جوڑنے والے نئے قائم کردہ اقتصادی راہداری کے معاہدے میںترکیہ کے ناگزیر کردارپر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے بغیر ایسی کوئی راہداری مکمل نہیں ہو سکتی۔ وہ گذشتہ شب نئی دہلی سے واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے بغیر راہداری نہیں ہو سکتی۔ ترکیہ ایک اہم پیداواری اور تجارتی اڈہ ہے۔ مشرق سے مغرب کی ٹریفک کے لیے سب سے آسان لائن کو ترکیہ سے گزرنا پڑتا ہے۔صدر نے سربراہی اجلاس کے دوران خلیجی…

ترک پارلیمنٹ چھٹیوں کے بعد نئے جمہوری آئین پر کام شروع کرے گی، اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کو بغاوت کے دور کے اآئین سے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے ترک پارلیمنٹ اکتوبر میں موسم گرما کی چھٹیوں سے واپسی پر نئے آئین پر کام شروع کر دے گی۔ اس بات کا اعلان کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ ہم ترکیہ کو بغاوت کے دور کے آئین سے مکمل طور پر آزاد کرائیں گے اور جب ہماری پارلیمنٹ دوبارہ کھلے گی تو ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا شہری آئین بنانے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کریں گے جو ہماری…

امریکی کانگریس کو اسلاموفوبیا کے خطرے سے آگاہ کریں، صدر اردوان کی امریکی مسلم کونسل کے وفد سے ملاقات

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قرآن پر حملوں کا آزادی اظہار کے بہانے سے دفاع نہیں کیا جا سکتا اور اس طرح کی کارروائیاںسماجی امن اور استحکام کو نشانہ بناتی ہیں۔ صدراردوان نے گذشتہ شب انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میںامریکی مسلم کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران ان سے امریکی کانگریس اور دیگر سیاسی حلقوں کو اسلامو فوبیا کے خطرات کے بارے میں بتانے کاکہا۔انہوں نے کہا کہ میں 6 فروری کے زلزلے کی تباہی کے حوالے سے آپ کے کام اور یکجہتی کے لیے بھی اظہار تشکر کرنا چاہوں گا۔صدر نے یہ…

پوٹن نے دورے کے دوران صدر اردوان کوانکی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم پیش کی، پیسکوف

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو ترک رہنما کی زندگی اور سیاسی کیرئیر کے بارے میں ایک دستاویزی فلم پیش کی جسےروسی خبر رساں ادارےکے ایک اعلیٰ عہدیدار میخائل گسمین نے شوٹ کیا تھا۔ پوٹن کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نےگذشتہ روز روسی میڈیا کو بتایا کہ گسمین نے جون میں صدر اردوان کے بارے میں اپنی 25 منٹ کی دستاویزی فلم کی نقاب کشائی کی جو اردوان کے ساتھ ان کے چار انٹرویوز کے ٹکڑوں پر مشتمل تھی۔ پہلا انٹرویو 2005 میں کیا گیا تھاجب اردوان ترکی کے وزیر…

ترک کابینہ کا صدر اردوان کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان آج ایککابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 4 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتائج پرمشاورت کی جائے گی۔ ترکیہ کے صدارتی دفتر کےذرائع کے مطابق آج کے اجلاس کی صدارت صدر اردوان کریں گے۔میٹنگ کے خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ سوچی ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال و مشاورت سر فہرست ہے۔اجلاس کے ایجنڈے کےدیگر امور میں صدر اردگان کے طے شدہ غیر ملکی دورے شامل ہوں گے جن میں ہندوستان میں جی 20…

اردوان کی روسی ہم منصب پیوٹن سے اہم ملاقات

سوچی(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی ہم منصب ولادیمیری پیوٹن کی سوچی میں ملاقات ہوئی ۔ ترک صدر اردوان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات روس کے ساحلی شہر سوچی میں ہوئی ، دونوں سربراہوں کی ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ تاریخی بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کی بحالی کو اجلاس میں زیر غور لایا گیا۔ ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو…

اردوان اور پیوٹن آج سوچی میں اہم ملاقات کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے آج سوچی میں ملاقات کریں گے ۔ اس حوالے سے روسی صدر دفتر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک صدر اردوان نے اس سے قبل بھی یوکرین کے ساتھ دنیا بھر کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے برقرار رکھنے کے لیے روسی صدر پر کافی زور دیا تھا اور اب بھی یہ معاملہ دونوں رہنماؤں کے درمیان زیر بحث آئے گا۔ یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کے روز ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے…

اردوان روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کیلئے 4ستمبر کو سوچی جائیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کے لیے 4 ستمبر کو سوچی جائیں گے، روسی صدر پیوٹن نے فروری 2022 میں یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے بیرون ملک دوروں سے گریز کیا ہے۔ ترک صدر اردوان کے دورے کا مقصد سب سے بڑا مسئلہ اناج کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا جس نے یوکرین سے 33 ملین ٹن سے زیادہ گندم، مکئی اور دیگر غذائی مصنوعات کو ترک آبنائے کے ذریعے عالمی منڈیوں میں برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ روس نے اسے 17 جولائی کو منسوخ کر دیا کیونکہ وہ پابندیوں کی…

مضبوط فوج کے بغیر مضبوط ترکیہ نہیں ہوسکتا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مضبوط فوج کے بغیر مضبوط ترکیہ نہیں ہو سکتا ۔فوج کی ڈیٹرنس صلاحیتوں میں اضافہ ضرورت ہے کوئی آپشن نہیں ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں 30 اگست کو یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ترک فوج کی ڈیٹرنس صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ضرورت ہے نہ کہ کوئی آپشن۔ انہوں نے کہا کہہم اپنے تلخ تجربات سے بخوبی جانتے ہیں کہ ایک مضبوط فوج کے بغیر ایک مضبوط ترکیہ نہیں ہو سکتا۔ ترک مسلح افواج…

اردوان جی۔20اور اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اجاگر کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ نئی دہلی میں جی۔20سربراہی اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ صدر ایردوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد گذشتہ شب کہا تھا کہ ہم اپنے شہریوں اور پوری انسانیت کے لیے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے ان مسائل کو اپنی ملاقاتوںاور جی۔20سربراہی اجلاس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ شیئر کریں گے، جس میں ہم اگلے ماہ شرکت کریں گے۔ جی۔20 کے رہنماؤں کا 9-10 ستمبر کو ہندوستانی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More