براؤزنگ ٹیگ

#RecepTayyipErdoğan

اردوان اناج معاہدے کی بحالی کے لئے اب بھی پر امید

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اب بھی پر امید ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے متوقع دورے کے دوران انہیں یوکرین سے دنیا کو اناج کی محفوظ ترسیل کے لیے کوئی حل تلاش کرنے پررضا مند کر لیں گے۔ یہ اردوان ہی تھے جنہوں نے روس اور یوکرین کو اناج کے ایک تاریخی معاہدے کے لیے اکٹھا کر کے سفارتی فتح حاصل کی اور پنڈتوں کا خیال ہے کہ وہ انہیں دوبارہ ایک معاہدے کے لیے اکٹھا کرسکتے ہیں۔ کیونکہ مغرب یا دیگر ممالک کے برعکس اردوان ان چند رہنماؤں میں شامل ہیں جو…

ترک صدر اردوان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے آواز نکال کر فراڈ کرنیوالا نوجوان گرفتار

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے آواز نکال کر فراڈ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار نوسرباز نے مختلف غیر ملکی شہریوں اور ترکیہ کے کاروباری افراد کو ترک صدر کی آواز میں فونز کالز کے ذریعے جال میں پھنسایا۔ ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بتایا کہ ملزم نے صدر رجب طیب اردوان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔ ملزم ترک صدر رجب طیب اردوان کی آواز نکال کر ترکیہ کی مختلف کمپنیوں اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کو بھی…

اناج معاہدے کی بحالی کا انحصار مغربی ملکوں پر ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں، صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ روس کے ساتھ ایک اہم معاہدے جس کے تحت یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے اپنا اناج برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی کی بحالی کا تمام تر انحصار اب مغربی ملکوں پر ہے۔اور اسکے لئے انہیں اپنے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ صدراردوان نے دارالحکومت انقرہ میں 14ویں سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کسی مزید تعطل کے بغیر اس مسئلے کا حل مغربی ممالک کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ حالیہ ٹیلی فون…

صدر اردوان نے 57صوبوں کے گورنر بدل دئیے

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے بڑے پیمانے پراعلیٰ سطحی ردوبدل کرتے ہوئے 57 صوبوںگورنروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر ددئیے ہیں۔ جمعرات کےروزسرکاری گزٹ میں شائع ہونے والےصدارتی فرمان کے مطابق ادانا کے گورنر سلیمان البان کو ازمیر صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ یاوز سلیم کوگر نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ یونس سیزر جو پہلے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ تھے کو شمال مغربی صوبہ ایڈرن کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔ مالتیا کے گورنر ہولوسی شاہین کو…

ہماری ترجیحات میں آئینی ترامیم شامل ہیں،ترک صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جون میں منتخب ہونے والی نئی حکومت کی ترجیحات میں آئینی ترامیم شامل ہیں۔ دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ترکیہ کے آئین کو بغاوت کے دور کے فوجی تسلط کے نظریے سے آزاد کرانا ہے اور جمہوریہ کی صد سالہ تقریب پر اسے ایک شہری اور آزادی پسند آئین کے ساتھ بحال کرنا ہے۔جون میں منتخب ہونے والی نئی حکومت کی ترجیحات میں آئینی ترامیم شامل ہیں۔ ترک صدر اردوان نے کہا کہ…

اردوان رواں ماہ پیوٹن کے دورہ ترکیہ کیلئے پرامید

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اگست میں روس کے صدر پیوٹن کے ترکیہ کے دورے کیلئے پر امید ہیں۔ اردوان کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کے مجوزہ دورہ ترکیہ کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن امید ہے کہ وہ رواں ماہ یہ دورہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اردوان نے کہا کہ روسی صدر کے دورہ ترکیہ کی تاریخ واضح نہیں ہے لیکن وزیر خارجہ اور انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ اس معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ دورہ رواں ماہ اگست میں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ افریقی…

اقوام متحدہ کا مسئلہ فلسطین میں مصروف عمل ہونا ضروری ہے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کا مسئلہ فلسطین میں مصروف عمل ہونا ضروری ہے۔ انقرہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصی کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کر سکتے۔ترکیہ کی حیثیت سے ہم فلسطینی کاز کی مضبوط ترین ممکنہ حمایت جاری رکھیں گے، ہمیں غیر قانونی آباد کاروں کے تشدد پر گہری تشویش ہے۔ اردوان اور عباس نے صدارتی…

لوزان معاہدہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، صدر اردوان کا لوزان معاہدے کی 100ویں سالگرہ پر پیغام

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد خلافت عثمانیہ کے خاتمے اور جدید ترک ریاست کی بنیاد رکھنے کے لئے مصطفے کمال اتا ترک کی قیادت میں ترکیہ کے برطانیہ کی سرکردگی میں جنگ کے فاتح یورپی ملکوں سے تاریخی معاہدہ لوزان کو 100برس مکمل ہونے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج لوزان امن معاہدے کی 100 ویں سالگرہ ہے۔ جو ہماری تاریخ کے اہم موڑ میں سے ایک ہے۔ ترکی کے صدر نے پیر کے روز لوزان کے معاہدے پر دستخط کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر جو کہ 1923 میں جدید…

ترکیہ دفاعی صنعت میںکامیابی کی کہانی لکھ رہا ہے۔ صدر اردوان کا بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلےکی افتتاحی تقریب میں پیغام

استنبول (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کی ترقی کو "بڑی اہمیت" دیتا ہے۔ ترک صدر نےآج سے استنبول میں منعقد ہونے والے 16ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت میلے 2023 کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور ترکیہ ہم بہت سی رکاوٹوں، خفیہ اور کھلی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی صنعت کو ترقی دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ سب سے بڑے عالمی دفاعی پروگراموں میں سے ایک جو آج منگل کو شروع ہوا اور جمعہ تک جاری رہے گا۔ کئی دفاعی مصنوعات کی نمائش کر رہا ہے…

ترک پارلیمنٹ سویڈن کی نیٹو شمولیت پر فیصلہ موسم خزاں میں کرے گی،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کی بولی کی منظوری کے بارے میں حتمی فیصلہ ترک پارلیمنٹ کے پاس ہے اور وہ قانون سازی کے اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر اپنا فیصلہ کرے گی۔ دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ موسم خزاں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے دوبارہ شروع ہو جائے گی تو ترکیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ دوبارہ شروع ہوگی تو ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ اردوان نے جولائی کے…

اردوان اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صدر کا دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ترکیہ کے صدرکی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی، پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے جو وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔ ترکیہ کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں ترکیہ…

ترکیہ اناج معاہدے کی تجدید میں قائدانہ کردار ادا کرے ،بلنکن

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی سکریٹری آف سٹیٹ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کہ ترکیہ بحیرہ اسود اناج معاہدے کی تجدید میں قائدانہ کا کردار ادارے کرے ۔ بلنکن نے امریکی ریاست کولوراڈو میں ایسپین سیکیورٹی فورم کے دوران اناج کے سودے میں ترکیہ کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا، ہم ترکیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ کردار ادا کرے جو پہلے ہی ادا کر چکا ہے، اس کو دوبارہ پٹری پر لانے میں ایک قائدانہ کردار، اس بات کو یقینی بنانا کہ دنیا بھر کے لوگوں کو مناسب قیمتوں پر اپنی ضرورت کی خوراک مل سکے۔…

اردوان اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،اناج معاہدے پر تبادلہ خیال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ،بحیرہ اسود اناج معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں بتایا کہ ترکیہ امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے زیلنسکی کی درخواست پر فون پر بات کی۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا…

امید ہے سویڈن نیٹو رکنیت کی منظوری کیلئے وعدوں کو پورا کرے گا ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ سویڈن سے توقع کرتا ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت کی منظوری کے لیے انقرہ سے کیے گئے وعدوں اور ضمانتوں کو پورا کرے گا۔ تین روزہ خلیجی دورے اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے دورے سے وطن واپسی پر اردوان نے کہا کہ جب ترکیہ اس کی رکنیت کی توثیق کے عمل کو ترک پارلیمنٹ کے حوالے کیا جائے گا تو ترکیہ سویڈن کے "عہدوں اور ضمانتوں" پر عمل درآمد کی قریب سے پیروی کرے گا۔ ترک صدر اردوان کاکہنا تھا کہ ہم ان کے اقدامات کے مطابق قدم اٹھائیں گے۔ یہ…

پیوٹن سے بات چیت اناج معاہدے کی بحالی کا باعث بن سکتی ہے ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ان کی منصوبہ بند بات چیت بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے مغربی ممالک سے روس کے مطالبات پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردوان نے خلیجی ممالک اور شمالی قبرص کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، بحیرہ…

فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس ماہ کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ترک ایوان صدر نے کہا کہ فلسطینی رہنما محمود عباس 25جولائی کو جبکہ 28 جولائی کو نیتن یاہو کا ترکیہ کا دورہ متوقع ہے۔ ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اسی ہفتے کے دوران ترکیہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا استقبال کریں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما "ترکیہ فلسطین…

اردوان نے شمالی قبرص کے نئے ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

نیکوسیا (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب اردوان نے ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے دارالحکومت میں توسیع شدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، جسے قبرص کے جزیرے پر سب سے زیادہ مسافروں کی گنجائش والا ہوائی اڈہ کہا جاتا ہے۔ کو نیکوسیا (نیکوسیا) میں ایک تقریب کے دوران ایرکن ایئرپورٹ کے نئے رن وے اور ٹرمینل کی عمارت کا آغاز مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر ترک آبادی کے تحفظ کے لیے ترکیہ کے فوجی آپریشن کی 49 ویں برسی کے موقع پر ہوا۔ اردوان نے افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہنئے ٹرمینل کو پرانے کے مقابلے…

اردوان کا دورہ متحدہ عرب امارات،دونوں ممالک کے درمیان 50.7بلین ڈالرز کے 13معاہدے

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دونوں کے درمیان 50.7بلین ڈالرز کے 13معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی میڈیا آفس کے مطابق ترکیہ اور متحدہ عرب امارات نے صدر رجب طیب اردوان کے خلیجی ملک کے دورے کے دوران 50.7 بلین ڈالر کے 13 معاہدوں پر دستخط کیے۔ ایک بیان میں ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ دونوں فریق ایک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، جس کی صدارت ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے صدور کریں گے۔ معاہدے…

اردوان قطر پہنچ گئے، دونوں ممالک تعلقات کومزید فروغ کیلئے پرعزم

دوحہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان قطر پہنچ گئے ۔دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلیجی ملک کے دورے کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے مطابق، ترکیہ اور قطر نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات اور سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بنیاد پر اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ہدایات کے مطابق ہم مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کے لیے اپنی…

صدر اردوان کی سعودی ولی عہد سے قصر السلام میں ملاقات

جدہ (پاک ترک نیوز) صدر اردوان کی سعودی ولی عہد سے قصر السلام میں ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصر السلام میں ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان کا خیر مقدم کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترکیہ کے صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے سرکاری مذاکرت کیے۔ دونوں ملکوں نے کئی دوطرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر کا سعودی عرب میں خیر مقدم کیاـ انہوں نے صدر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More