سپریم کورٹ کا کوآپریٹو سوسائٹی کیلئے زر عی اراضی کے حصول میں خلاف ضابطہ اقدامات پر اظہار برہمی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے تقریباً دو دہائیاں قبل راولپنڈی میں ایک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زرعی اراضی کے ایک بڑے حصے کے حصول میں کیے گئے قانون کی "صاف خلاف ورزیوں" پر صدمے کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ادائیگیوں کے باوجود پلاٹوں سے محروم ہونے والے متعدد افراد کی جانب سے دائر کی گئی شکایات کی سماعت کی۔
جس چیز نے عدالت کو سب سے زیادہ پریشان کیا وہ یہ تھا کہ ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ لمیٹڈ (RECHS) کے…