براؤزنگ ٹیگ

#rectorscale

اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی اورزیر زمین گہرائی 98 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ اسلام آباد ، راولپنڈی، سوات ،پشاوراور مالا کنڈ پارا چنار، شمالی وزیرستان ، ، لوئر دیر، چار سدہ ،ہنگو اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور…

تائیوان میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، سونامی وارننگ جاری

تائی پے(پاک ترک نیوز) تائیوان کے مشرقی حصے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے چینی صوبے فوجیان میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز ہوالین سے تقریباً 18 کلو میٹر جنوب اور تائی پے سے 138 کلو میٹر دور سمندر تھا، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 8 بجے آیا، جھٹکے جاپان، شنگھائی،…

آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ آذربائیجان میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت باکو کے علاوہ کچھ دیگر قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ کی شدت 5.4 تھی، یہ 35 کلومیٹر (تقریباً 21.75 میل) کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز بحیرہ کیسپین میں واقع صوبہ خچماز کے ساحل سے 46 کلومیٹر (تقریباً 28.6 میل) دور…

اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد جبکہ گہرائی 150 فٹ تھی۔

چین کے صوبے سیچوان میں6.8شدت کا زلزلہ،65افراد ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صوبے سیچوان میں 6.8شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔ 68افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبے سیچوان میں زلزلہ آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت6.8ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے باعث 65 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد سے 16 افراد بھی لاپتہ ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں…

افغانستان میں زلزلے سے 255افراد ہلاک ،ایک ہزار زخمی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں میں 6.1شدت کے زلزلے کے باعث 255افراد اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔زلزلے کے باعث متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ افغان وزارت داخلہ نے 255 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More