براؤزنگ ٹیگ

#refrence

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر بریت کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس پر سماعت کی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش…

توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب نے نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیش میں کلین چٹ دے دی۔ نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹ سے متعلق ریفرنس کی ہدایت کی تھی، نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی۔ جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے…

نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔ مریم نوازشریف نے ٹویٹ کرتے…

توشہ خانہ ریفرنس؛ نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن ے قائد نواز شریف کا 30 نومبر تک بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔ توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں جج محمد بشیر کے روبرو وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا دوران تفتیش بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔ وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرے۔ ہم چاہتے ہیں نواز شریف…

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔ سابق وزیر خزانہ کیخلاف نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد ریفرنس دوبارہ کھل گیا ۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ سابق وزیر خزانہ کی 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

حکومت نے جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو سابق وزیراعظم کی انتقامی کارروائی ،…

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جائیدادوں سے متعلق ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے، ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ قبل ازیں آڈیو لیکس کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی زیر قیادت تمام بار کونسلز نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان پر توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ وکلاء نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، وکیل گوہر علی خان نے عدالت کو بتایا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہوجائے گا، آج عمران خان کا اسلام آباد آنے کا…

نیب ترامیم کا فائدہ؛ زرداری، نواز اور گیلانی کیخلاف ریفرنس واپس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کا فائدہ ،سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دئیے گئے۔ احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جو ریفرنس نیب کو واپس بھیجا اس میں ملزمان پر 11کروڑ کا الزام تھا، جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی مدت مکمل ہونے…

سپیکر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس پاکستان پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن…

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نا اہلی ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ نا اہلی ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت جاری ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ کمیشن ہے،جب تک ہائیکورٹ کی نگرانی نہ ہو تو کوئی ادارہ عدالت نہیں بن جاتا، الیکشن کمیشن خود کو عدالت قرار نہیں دے سکتا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ 10 سال پرانی چیز اٹھا کر سوال کردیا جائے، یہ ایک سیاسی کیس ہے، اپوزیشن اس پر پریس کانفرنسز بھی کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن…

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی ربفرنسز میں سےایک ریفرنس خارج کردیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نےکہاکہ اسپیکر اور حکومتی اراکین کا ریفرنس ایک ہی ہے۔اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی ہے۔ توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف دو نااہلی کیسز دائر کئے گئے تھے ۔ ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین کا ریفرنس خارج کردیا…

عمران خان کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن میں ایک ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ واضح رہے کہ…

آرٹیکل 63اے کی تشریح ،منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا ،سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63اےکے صدارتی ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل لارجر بینچ کا حصہ تھے۔سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ 3-2 کے تناسب سے سنایا گیا، پانچ رکنی بنچ میں سے جسٹس مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم نے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انحرف کرنا سیاسی جماعت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ آرٹیکل 63 اے سیاسی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More