براؤزنگ ٹیگ

relations

اسرائیل نے ترکی سے تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی نے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تعلقات کی بہتری کے لیے دونوں ممالک کے سفیر جلد واپس بھیجے جائیں گے۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے عوام، معیشت، تجارت اور ثقافتی تعلقات میں اضافے کا سبب بنے گےاور علاقائی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ترکی اور آرمینیا میں بڑھتی قربتوں سے آرمینیائی کمیونٹی خوش

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک صدر اور آرمینیائی وزیراعظم کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے گزشتہ روز ہونے والی گفتگو سے ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی میں امیدیں بڑ ھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے آرمینیائی باشندوںکی ایک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگوامید افزا پیش رفت ہے۔ ایسو سی ایشن نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے سے مثبت ماحول کی راہ ہموار ہوگی۔ جس سے کمیونٹی کی سماجی زندگی میں بہتری آئے گی۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ترکی میں آرمینیائی کمیونٹی کے…

مصر بھی روس کے ساتھ روبل میں تجارت کیلئے تیار

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر اور روس اب مغربی پا بندیوں سے بچنے کیلئے روسی کرنسی روبل میں تجارت کی تیاری کر رہے ہیں۔جو کہ مغربی پابندیوں اور ڈالر کی دنیا کے مالیاتی نظام پر اجاری داری کے خاتمے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کو وسیع مالیاتی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد ان پابندیوں سے بچنے کیلئے مختلف ممالک روس کے ساتھ غیر روایتی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر غور رکررہے ہیں۔ مصری وزیر تجار ت نےکہا ہےکہ قاہرہ ماسکو کے ساتھ تجارتی لین دین کیلئے…

یقین ہے پاکستان تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا،چین

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا کہنا ہے کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ کسی کوپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔ چینی…

ترکی، امریکہ تعاون کے نئےتزویراتی میکانیکی نظام پر عمل درآمد شروع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی اور امریکہ نےدونوں ملکوں کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے تزویراتی مکانیکی نظام کا آغاز کر دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی، دفاعی اور دیگر اہم شعبوں رابطوں کوموثر بنایا جائے گا۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے مشترکہ بیان کےمطابق ترکی اور امریکہ کے صدور نے گذشتہ برس اکتوبر 2021میں ہونے والی روم میں اپنی ملاقات میںدونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے نیا تزویراتی مکانیکی نظام متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ جس کا آغاز کل امریکہ کی انڈر…

اسرائیل ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اتحادی ہو سکتا ہے ۔ایران اورسعودی عرب پڑوسی ہیں ایک دوسرے سے چھٹکارا نہیں پاسکتے۔بہتر ہے کہ بقائے باہمی کے اصول کے تحت رہا جائے۔ امریکی میگزین کو انٹرویو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کودشمن کے طورپرنہیں دیکھتے۔ اسرائیل ممکنہ طورپرسعودی عرب کا اتحادی ہوسکتا ہے۔ امید ہے فلسطین اوراسرائیل کا تنازع جلد حل ہوجائے گا۔ سعودی عرب اسرائیل کوممکنہ اتحادی کے…

ترکی امریکہ کا اہم اتحادی ہے:امریکی سفیر

(استنبول،پاک ترک نیوز)ترکی میں امریکہ کے نئے سفیر نے انقرہ کو واشنگٹن کا اہم حلیف قرار دیا۔ جیف فلیک نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں اپنی اسناد پیش کرنے کےبعد امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ اور ترکی عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کر ہے ہیں۔ترکی کے ساتھ امریکہ کے مفادات سیاست اور عسکری تعاون تک محدود نہیں۔ امریکہ اور ترکی میں اقتصادی شراکت داری قائم ہےجو متوزن تجارت، سرمایہ کاری، انوویشن پر مبنی ہے۔ترکی میں 2000امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں جبکہ امریکہ ترکی…

فن لینڈکے اعلیٰ سطحی وفد کا آذربائیجان کو دورہ

آزربائجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف نے فن لینڈ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ۔ ممانوں کو آزربائجان کو آرمینیا کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح اور آزاد کرائے گئے علاقوں میں کیے گئے کام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ آزبائجان اور فن لینڈ کے درمیان عسکری تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فن لینڈ کے وفد نے آذربائجان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے دیگر امور…

سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک سے نکال دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر ریاض میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کاحکم دے دیا گیا۔سعودی عرب نے لبنان سے اپنا سفیر بھی مشاورت کے لیے بلا لیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر اطلاعات نے چند روز قبل سعودی عرب کی مخالفت میں بیان دیتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ نے مملکت اور عرب اتحاد برائے یمن میں شامل ممالک کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More