براؤزنگ ٹیگ

#republicans

ٹرمپ کو ریپبلکن قانون ساز کلاڈیا ٹینی نے مشرق وسطیٰ کی پالیسی کیلئے نوبل امن انعام کیلئے نامزد کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن قانون ساز کلاڈیا ٹینی نے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ایک بیان میں ٹینی نے کہا کہ اس نے ٹرمپ کو ابراہیم معاہدے کے معاہدے کی ثالثی میں ان کی "تاریخی" کامیابی کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا، جس نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو باقاعدہ طور پر معمول پر لایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریبا 30 سالوں میں مشرق وسطی میں پہلے نئے امن معاہدوں کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا: "ابراہم معاہدے کی…

امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے ہٹا دیا گیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ ریپلکن ارکان نے الہان عمر کے 2019 میں یہودیوں اور یہود دشمنی بارے دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے بیانات کی وجہ سے اہم پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کی اکثریت نے ایک بل کے ذریعے الہان عمر کو خارجہ امور کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے الگ کیا، الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں 218 جبکہ مخالفت میں 211ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمانی کمیٹی سے ہٹائے جانے…

قدامت پسندوں نے امریکی ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کر لیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نےایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی ہے ۔جب کیلیفورنیا سے پارٹی کے ایک امیدوار نے اپنی پارٹی کو 218ویں نشست دلوادی۔ بدھ کی شب آنے والے نتیجے نے ریپبلکن پارٹی کو واشنگٹن میں فیصلوں کا اختیار دلا دیا ہے۔ اور قدامت پسندوں کو صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کو ناکام بنانے اور انکے خلاف تحقیقات کی آگ بھڑکانے کا اہل بنا دیا ہے۔وسط مدتی الیکشن کے ایک ہفتے سے زیادہ بعد، ریپبلکنز نے ایوان کو ڈیموکریٹک کنٹرول سے ہٹانے کے لیے درکار 218 ویں…

امریکی وسط مدتی انتخابات، ریپبلیکنز ایوان نمائندگان میں اکثریت کے قریب پہنچ گئے، سینیٹ میں کانٹے کا مقابلہ جاری

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ریپبلیکنز امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت کے قریب پہنچ گئے ہیں، جب کہ سینیٹ کا کنٹرول وسط مدتی انتخابات میں چند نشستوں پر سخت مقابلوں سے جڑا ہوا ہے جنکے نتائج آنا باقی ہیں۔ تاہم مہنگائی اور صدر جو بائیڈن کی قیادت پر مایوسی کی وجہ سے انکی مقبولیت میں کمی قدامت پسندوں کی زبردست فتوحات کی توقعاتکو پورا نہیں کر سکی۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں بدھ کی شب تک سینیٹ کے انتخاب میں دونوں پارٹیوں میں سےکسی کے بھی نیواڈا اور ایریزونا میں جیت کے ساتھ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کا…

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ،ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن پارٹی کی جیت کا امکان

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلکن ایوان نمائندگان میں جیت رہے ہیں۔ تاہم سینیٹ کے انتخاب میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایوان نمائندگان میں ریپبلیکن پارٹی کو 199اور برسراقتدار ڈیموکریٹس کو172نشستیں مل چکی ہیں۔ جبکہ سینیٹ میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہےاور ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتاہے کہ 100ممبران کے ہاؤس میں جہاں 33 نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے۔ وہاں دونوں پارٹیاںایک سے دو نشستوں کے…

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات ،جوبائیڈن کی مشکلات میں اضافہ

آصف سلیمی امریکہ کے پارلیمان کانگریس کہلاتی ہے جو کہ دو حصوں ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر مشتمل ہے۔ امریکہ میں ہر دو سال بعد کانگریس کے ارکان کے چناؤ کے لیے انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں۔ جو الیکشن امریکی صدارتی انتخاب کے دو سال بعد ہوتے ہیں ان کو مڈ ٹرم الیکشن کہتے ہیں۔ کانگریس کے اختیارات کیا ہیں؟ کانگریس ملک گیر قانون سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ ہاؤس فیصلہ کرتا ہے کونسے قانون پر رائے شماری کی جائے۔ سینیٹ کسی قانون کو رد اور پاس کر سکتی ہے۔ یہ صدر کی گئی تعیناتیوں کی منظوری دیتی ہے اور صدر کے…

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ جاری ،فیصلہ آج

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ،ری پبلکن پارٹی کی معمولی برتری بائیڈن انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہےفیصلہ آج ہو گا ۔ ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 نشستوں کے لیے امریکی شہری حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ موجودہ سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے پاس 50 نشستیں ہیں اور حکمران جماعت کو صرف نائب صدر کے اضافی ووٹ کی برتری حاصل ہے، وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں معمولی رد و بدل پارٹی پوزیشن کو تبدیل کر سکتا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More