براؤزنگ ٹیگ

#rescue

شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

گلگت(پاک ترک نیوز) شاہراہ قراقرم پر چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، 22 شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا…

بٹگرام ،چیئرلفٹ میں پھنسے 8افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

بٹگرام(پاک ترک نیوز) بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں چیئرلفٹ میں پھنسے 8افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔ چیئرلفٹ دو ہزار میٹر بلندی پر ہوا میں معلق ہے جس میں صبح سے نویں جماعت کے سات بچے اور ایک استاد موجود ہیں۔پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے چیئرلفٹ میں دوائیں اور خوراک پہنچادی ۔ اس کیبل کار کے تین تار تھے جن میں سے دو ٹوٹ چکے ہیں اور صرف ایک تار سے چیئر لفٹ ہوا میں رکی ہوئی ہے۔ پھنسنے والی…

ترکیہ نے 78افغان تارکین وطن کو بچا لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے 78افغان تارکین وطن کو بچا لیا ۔ ترکی کے ساحلی محافظوں نے ترکیہ کے ایجیئن ساحل سے 78 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جب انہیں یونانی حکام نے ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیل دیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نےاتوار کے روز 27 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جنہیں یونانی حکام نے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیل دیا تھا۔ کوسٹ گارڈ کمان کے مطابق، شمال مغربی صوبہ چاناکلے کے ضلع ایواکک میں، ربڑ کی ایک کشتی سے 27 افغان تارکین وطن کو بچایا گیا۔ مہاجرین کو صوبائی…

ترکیہ نے 45 تارکین وطن کو بچا لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے 45غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جن کا تعلق افغانستان سے تھا ۔ان تارکین وطن کو سمندر میں سے سہارا چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ترک کوسٹ گارڈ نے شمال مغربی ترکیہ کے صوبے چاناکلے میں آیواکک کے ساحل سے بچوں سمیت تارکین وطن کو ریسکیو کیا ۔ تارکین وطن کو ضروری کارروائی کے بعد ساحل پر لایا گیا تھا، انہیں آیواکک مائیگریشن آفس میں منتقل کر دیا گیا۔ ترکیہ اور عالمی حقوق کے گروپوں کی جانب سے یونان کے غیر قانونی تارکین وطن کو پیچھے دھکیلنے کے غیر قانونی عمل کی مذمت کی ہے، اور…

لاہور ،گھر میں آتشزدگی کے باعث 10افراد جھلس کر جاں بحق

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورکے علاقے بھائی گیٹ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 10افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ بھاٹی گیٹ کے علاقے سمیاں میں رات لگی گھر نے آگ کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔گھر میں آگ لگنے کا واقعہ ممکنہ طور پر فریج کا کمپریسر پھٹنے کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آگ نے مکان کی تینوں…

پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کسی بھی…

پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی میرینز کا کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہی گیر وں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔پاکستان نیوی میرینز کے جوان مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے بھی مصروف عمل ہیں۔ پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

افغان صوبے سرپل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرِ پُل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ۔ طبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی تھی۔ مسافر وین میں 24 مسافر موجود تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور پُرخطر راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ یاد رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان میں سے 2021…

پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت کارروائی،6ماہی گیروں کو بچا لیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6ماہی گیروں کو بچا لیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیر نامی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی۔بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کو تلاش کیا اور فنی خرابی دور کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی…

ترک صدر اردوان نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔ ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا۔ یاد رہےکہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔ پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد…

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں 2دھماکے، 15 افراد شہید،40زخمی

سوات(پاک ترک نیوز) سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ،دھماکے سے تھانے کی چھت گر گئی ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،…

تیونس ،تارکین وطن کی 4کشتیاں ڈوبنے سے 5افراد ہلاک

تیونس سٹی(پاک ترک ن یوز) تیونس میں بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوبنے سے 5افراد ہلاک جبکہ 33افراد لاپتہ ہیں ۔ ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے سمندر سے 4 تارکین وطن کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 84 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 33 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے زندہ مل جانے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 4کشتیوں میں 100سے زائد افراد سوار تھے۔حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اس لیے…

ترکیہ میں زلزلے کے23 روز بعد ملبے سے کتا زندہ نکال لیا گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 23 روز بعد ملبے سے ایک کتے کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کہاکہ ہمیں ملبے سے آواز محسوس ہوئی جب قریب جا کر سنا تو پتہ چلا کہ ملبے تلے ایک کتا دبا ہوا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کتے کو نکالنے میں دو گھنٹے کا وقت لگا اور آخر کار اسے ملبے سے زندہ نکال لیا۔ زلزلے کے بعد گری ہوئی عمارتوں کے ملبے سے ریسکیو آپریشن کے ذریعے کئی لوگوں کو زندہ نکالا گیا، کچھ روز قبل ایک گھوڑا بھی زندہ حالت میں ملبے سے نکالا…

پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترک بہن بھائیوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے، پاکستان اور ترکیہ کے مسلمانوں کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، پاکستان اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا،…

پاک فوج کی 33رکنی امدادی ٹیم کی ریسکیو آپریشن کے بعد ترکیہ سے وطن واپسی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک فوج کی 33 رکنی سرچ و ریسکیو ٹیم ترکیہ میں 17 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی منظم ٹیم 6 فروری کو ترکیہ بھجوانے کا انتظام کیا تھا، ریسکیو 1122 کی 53 رکنی ٹیم ترکیہ بھجوائی گئی۔ ریسکیو ٹیم کی وطن واپسی پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور این ڈی ایم اے حکام نے استقبال کیا، اس مناسبت سے تقریب میں ترکیہ ایمبیسی اور وزرات خارجہ کے افسران…

پاکستان نے ترکیہ کوسردی سے بچانے والےمزیدخیمے بھجوا دئیے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے سردیوں کے خیموں سمیت مزید 6.7 ٹن امدادی ساما ن بھیجا ہے۔جس کے بعد اب تک پاکستان کی جانب سے 300ٹن سے زیادہ امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جا چکا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی این اے)کے تازہ بیان کے مطابق امدادی سامان کی تازہ کھیپ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسلام آباد پہلے ہی فوج اور سویلین تربیت یافتہ رضاکاروں اور امدادی ٹیموں کے علاوہ 250 ٹن سے…

ترکیہ زلزلہ،آٹھویں روز بھی ملبے سے زندہ افراد کے نکلنے کا سلسلہ جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنیوالے ہولناک زلزلے کے آٹھ روزگزرجانے کے باوجود بھی معجزاتی طور پر ملبے سے زندہ افراد کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آذربائیجان کے ریسکیو اہلکاروں نے 180گھنٹے گزرنے کے بعد بھی دو افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا ۔ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 37ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ زلزلے سے ترکیہ میں 31 ہزار 643 اور شام میں 5 ہزار 700 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار 346 ہوگئی، سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے…

ترکیہ میں آنیوالے زلزلہ میں امدادی کاموں کیلئے 51ریسکیو اہلکارروانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے 51ریسکیو اہلکار ترکیہ روانہ ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکار لاہور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 707 کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ترکیہ روانہ ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ 7ٹن ریسکیو آلات بھی شامل تھے ۔ ریسکیو اہلکار ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے ،دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث مسجد کی چھت منہدم ہوگئی ہے، دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریسکیور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوران نمازہوا ہے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور…

روس میں مسافر طیارہ گرنے سے 2افراد ہلاک

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس میں مسافر بردار طیارہ گرنے سے 2افراد ہلاک ہو گئے ۔جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاموں کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی تاہم موسم کی خرابی، برفباری اور کم روشنی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ روس کے شمالی علاقے میں نقطعہ انجماد کو چھوتے موسم میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 10 مسافر اور عملے کے دو ارکان موجود تھے۔ ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More