براؤزنگ ٹیگ

#reserves

سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.1 بلین ڈالر تک بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 75 ملین ڈالر اضافے سے 9.102 بلین ڈالر ہو گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک اپنے ذخائر میں اضافے کیلئے باقاعدگی سے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خریداہے ۔ اس سے قبل سٹیٹ بینک کے ذخائر میں پچھلے ہفتے 397ملین ڈالر کی کمی ریکار کی گئی تھی ۔

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک مجموعی طورپر 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25.38 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں 26.07 فیصداضافہ…

سٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔…

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پانچ جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پانچ جنوری تک 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 15 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہیں۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر چھ ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک کے ذخائر8.2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 464 ملین ڈالر کی آمد کے بعد تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح 8.221 بلین ڈالر پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ہفتے میں 853ملین ڈالرز کی آمد کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 1ارب 31کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔ دو ہفتوں میں اس بڑے اضافے کے باوجود روپیہ زیادہ جوش و…

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

کراچی (پاک تر ک نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 852ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 12.85ارب ڈالر ہو گئے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 852 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 22 دسمبر تک 7.75 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12.85 بلین ڈالر تھے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.1 بلین ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی وجہ حکومت پاکستان کی وصولیوں کو قرار دیا ہے ۔ مرکزی کے…

پاکستان کو دسمبر کے آخر تک 2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کو دسمبر کے آخر تک دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد رواں برس کے آخر تک زرِمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 250 ملین ڈالر اور ور لڈ بینک سے 350 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ آئی ڈی اے سے بھی 350 ملین ڈالر ملیں گے۔ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورآئی ڈی اے کے بورڈ اجلاس دسمبر میں متوقع ہیں، عالمی بینک اور ایشین بینک سے 1.5 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جب کہ آئی ایم ایف سے بھی 710 ملین ڈالرز کی دوسری قسط مل جائے…

زرمبادلہ ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک کے ز ر مبادلہ کے ذخائر میں 14ملین ڈالر کا اضافہ ہو ا ہے ،ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 12.576ارب ڈالر ہوگئے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 12.576ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.507 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.068 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ترک بنکوں کا چھ ماہ کا منافع 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے بینکنگ واچ ڈاگ بینکنگ ریگولیشن اینڈ سپرویژن ایجنسی (بی آر ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکی کے بینکوں نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں مجموعی طور پر 293.4 ارب ترک لیرا (10.9 ارب ڈالر) کا خالص منافع کمایا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر میں ترکی کے بینکنگ سیکٹر میں کل اثاثے 20 ٹریلین لیرا (743.5 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے۔ قرض، اثاثوں کا سب سے بڑا ذیلی زمرہ، جنوری سے جولائی تک 10.3 ٹریلین لیرا (384.4 ارب ڈالر) تھا۔…

زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا اجرا کردیا۔ ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشیٹو’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرمیں600ملین ڈالرکااضافہ ہواہے، چینی بینک نے 600 ملین ڈالر رول اوور کردیے، دوست ملکوں کی معاونت سےمعاشی اشاریےبہترہورہےہیں، دعا کریں زرمبادلے کے ذخائر قرضوں سے نہیں بلکہ قوم کی اپنی محنت سے بڑھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم…

زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ،8.73ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، زر مبادلہ ذخائر 8.73ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔اضافے کے بعدزرمبادلہ کے ذخائر 8.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ 17 فروری 2023 کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3.25 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا…

سعودی ولی عہد کی پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم…

زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں 30کروڑ سے زائد کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے ے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 30 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے، کم ہونے والے زرمبادلہ تجارتی قرض کی واپسی اور یورو بانڈز پر سود کی ادائیگی کی مد میں خرچ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 53 کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہے، جب کہ دیگر شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 64 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے…

ستمبر میں چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 25ارب ڈالر کی کمی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے قومی ادارے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای )نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں کمی کی وجہ سے ستمبر کے آخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمعمولی کمی کے ساتھ 3.029 کھرب ڈالر تک گر گئے ہیں۔ ایس اے ایف ای نےجمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اگست کے اختتام کے مقابلے میں رقم میں 25.9 ارب ڈالر یا 0.85 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایس اے ایف ای کے ترجمان وانگ چونینگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میںمنفی رجحان…

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے

کراچی (پاک ترک نیوز) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر23 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 23ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے اور ذخائر ایک سو نوے ملین ڈالر کم ہوکر10 ارب 30 کروڑ 8لاکھ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ ڈالر کمی ہوگئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16ارب 37 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔ مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 10 ارب 30 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 6کروڑ ڈالر کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More