براؤزنگ ٹیگ

#resign

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں ، آج صبح نماز کے وقت خودکشی کی بھی کوشش کی ۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اوراپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط میں سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے علاوہ تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب میں انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی…

72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظورکرنے کانوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا ہے۔عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کیلئے قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عمران خان کے قریبی ساتھی محمود مولوی کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما اور کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے اور ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ محمود مولوی نے کہا کہ ابھی کسی بھی جماعت میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا، آج تک کوئی نہیں کہہ سکتا کے میں نے کسی کو دھوکا…

تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے، جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں گے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 45اراکین نے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جس میں سے 43اراکین کے استعفے منظور ہوگئے۔ سپیکر آفس کے مطابق تحریک انصاف کے اب…

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفی منظور کرلیے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کچھ استعفی منظور کرلیے تھے تاہم بقیہ استعفیٰ منظور نہیں کیے اور منظوری کے لیے انہیں فرداً فرداً پیش ہونے کا کہا تھا۔ جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں شاہ…

سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،استعفوں پر ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پی ٹی آئی کے درمیان استعفوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، سپیکر قومی اسمبلی نے اجتماعی استعفے منظور کرنے سے انکار کردیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اجتماعی استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی وفد نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنا…

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کاوزارت عظمی چھوڑنے کا اعلان

لندن (پاک تر ک نیوز) برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے وزارت عظمی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد اب انگلینڈ کی وزیراعظم نے بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس 44دن تک وزیراعظم رہیں ۔لز ٹرس کا کہنا تھا کہ فیصلے سے کنگ چارلس کو آگاہ کردیا ہے ۔ خاتون وزیراعظم کے وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں اور اب ان کا استعفی سامنے آیا ہے۔ مستعفی ہونے کے بعد لزٹرس 1827ء کے بعد مختصر ترین مدت تک وزیراعظم رہنے والی شخصیت بن گئیں۔

سری لنکن صدر مستعفی، ملک بھر میں جشن

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکن صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ سری لنکا کے صدر کے استعفیٰ کے بعد ملک بھر میں جشن منیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہو کر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچے۔ صدر کے استعفیٰ کی خبر سن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔ راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل…

پرتشدد مظاہرے ،سری لنکن وزیراعظم نے استعفی دیدیا

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا میں پر تشدد مظاہروں پر سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکشے نے استعفی دیدیا۔انہوں نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا دیا جو ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ راجا پاکشے نے ایک ٹویٹ کے ذریعے استعفے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے فوری طور پر اپنا استعفٰی صدر کو بھجوا دیا ہے۔ حکومت کے حامیوں نے کولمبو میں صدر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا جس میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔ جس کے بعد فوج کو طلب کر لیا گیا۔ سری لنکا میں امریکہ کے سفیر نے پرامن مظاہرین…

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی آئی ایس پی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ https://twitter.com/SaniaNishtar/status/1513570679454683139 ان کا کہنا تھا کہ مجھے خدمت کا موقع دینے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انکی قیادت میں ملک کی خدمت میرے لیے اعزاز تھی۔

گورنرپنجاب نےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظورکرلیا

لاہور (پاک ترک نیوز) گورنرپنجاب نےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظورکرلیا ۔ گورنرپنجاب سےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ۔گورنرنےاستعفےکی تصدیق کاقانونی عمل مکمل کرنےکیلئےوزیراعلیٰ کومدعوکیا ۔ عثمان بزدارکی جانب سےاستعفےکی تصدیق کےبعدقانونی عمل مکمل کیا گیا۔گورنرپنجاب نےعثمان بزدارکےاستعفےکی منظوری پردستخط کردیئے۔ وزیراعظم سےملاقات کےبعدگورنرکی نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کردی۔نوٹیفکیشن سےپہلےگورنرنےوزیراعظم سےحتمی اجازت لی۔پنجاب اسمبلی کااجلاس 2 اپریل کوطلب کرلیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More