براؤزنگ ٹیگ

#retirement

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بارباڈوس(پاک ترک نیوز) بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 34 رنز پر گرگئی تھیں جس کے بعد ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کیساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 59 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں 35 سالہ ویرات…

حکومت مالی بوجھ میں کمی کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔ معیشت پر پڑنے والے مالیاتی دباؤ کو کم کرنے کے لئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے اور پنشن کی ادائیگیوں کی تنظیم نو کی تجویززیر غور ہے۔ گذشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مثبت معاشی اشاریوں میں زرمبادلہ کے ذخائر کا 9 بلین ڈالر سے تجاوز کرنا، کرنسی کا استحکام اور افراط زر کا 38 فیصد سے…

بلوچستان کی واحد خاتون کرکٹر ناہیدہ خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بلوچستان کی واحد خاتون کرکٹر ناہیدہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ناہیدہ خان نے120 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ناہیدہ خان نے 14برس تک ملک کی نمائندگی کی ۔انہوںنےسری لنکا کے خلاف بوگرہ بنگلہ دیش میں 7 فروری 2009ء کو اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا تھا۔ ناہیدہ خان کو ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف دمبولا میں چار کیچ لیے…

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان نے محض 36 برس کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

کامران اکمل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

کراچی(پاک ترک نیوز) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ پی ایس ایل 8 ویں ایڈیشن کیلئے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں۔وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔…

اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ،کھلاڑیوں کا خراج تحسین

کراچی (پاک ترک نیوز) اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ہو گئے تاہم کھلاڑیوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی اپنی آخری اننگز کو یاد گار نہ بنا سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔اظہر علی پہلی اننگز میں 45رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے۔ اظہر علی نے 96ٹیسٹ میچوں میں 7097رنز بنا کر چکے ہیں جبکہ ان کی…

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ کل سے شروع ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہو گا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہرعلی نے کہا کہ قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ سپورٹ کرتے رہیں۔اس موقع پر سابق کپتان کچھ جذباتی ہو گئے اور ان کی آواز بھرا گئی جب کہ اس…

سابق انگلش کپتان مورگن کی نئی اننگز کا آغاز

لندن(پاک ترک نیوز) گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونیوالے سابق انگلش کپتان این مورگن کی نئی اننگز کا آغاز ہونے جا رہاہے ۔ مورگن گرائونڈ میں تو نہیں البتہ سٹیڈیم میں ہی موجود رہیں گے ۔ سابق انگلش کپتان این مورگن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینگے،بھارت دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے جبکہ تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اسی سیریز کے ساتھ ہی ایون مورگن اپنے کمنٹری کیریئر کا آغاز کریں گے۔ گذشتہ روز انگلینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان کی حیثیت سے جانے والے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More