براؤزنگ ٹیگ

#rishisonak

کیئر سٹارمر برطانیہ کے 58ویں وزیر اعظم منتخب

لندن(پاک ترک نیوز) لیبر لیڈر سر کیئر سٹارمر برطانیہ کے اٹھاونویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ سر کیئر سٹارمر می بیکنگھم پیلس میں کنگ چارلز سے ملاقات کی، ملاقات کی بعد ان کے وزیر اعظم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ بکنگھم پیلس کے بعد کیئر سٹارمر ڈائوننگ سٹریٹ پہنچے جہاں پر شہریوں نے نئے وزیراعظم کا شانداراستقبال کیا، کیئراسٹارمر نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہرکھڑے شہریوں سے ہاتھ ملا کرشکریہ ادا کیا۔ نومنتخب برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،…

برطانیہ میں بھی تبدیلی ،عام انتخابات میں کنزرویٹو کوتاریخی شکست ، لیبر پارٹی نے میدان مارلیا

لندن (پاک ترک نیوز ) برطانیہ میں بھی تبدیلی کی لہر ،قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، کنزرویٹو پارٹی کا اقتدار ختم ، جس کے بعد سر کئیر سٹارمر وزیراعظم ہونگے۔ برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، 650 سے 643 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جس میں لیبر پارٹی 410 سیٹیں لے کر سب سے آگے ہے، کنزرویٹو 119 ، لیبرل ڈیموکریٹس 70 اور ریفارم پارٹی 8 نشستوں اور دیگر33 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔ برطانیہ میں حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں…

برطانیہ میں کل عام انتخابات ، تمام پارٹیاں جیت کیلئے پرعزم

لندن (پاک ترک نیوز ) برطانیہ میں کل عام انتخابات ہوں گے ۔تمام پارٹیاں اپنی اپنی جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔ حکومت کے انتخاب کے لیے لاکھوں ووٹرز 4 جولائی کو ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، ووٹر مختلف حلقوں اور علاقوں سے ساڑھے چھ سو قانون سازوں کو منتخب کریں گے اور اس پارٹی جس کے قانون سازوں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی، اس کے سربراہ ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ایک حکومت کی سیاسی مدت پانچ سال کی ہوتی ہے اور چونکہ کنزرویٹو پارٹی نے دسمبر 2019 میں آخری الیکشن جیتا تھا…

بی بی سی ڈٹ گیا ،حماس سمیت کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار

لندن (پاک ترک نیوز) بی بی سی ڈٹ گیا ، حماس سمیت کسی بھی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کردیا ۔ بی بی سی ریڈیو 4 کے ’ٹوڈے‘ شو کی میزبان مشال حسین نے برطانیہ کے وزیر دفاع گرانٹ شیپس کو بتایا کہ بی بی سی حماس کو ’دہشت گرد‘ نہ کہہ کر آف کام کوڈ کی پیروی کر رہا ہے۔ لیکن گرانٹ شیپس نے اصرار کیا کہ بی بی سی کو حماس کو ’دہشت گرد گروپ‘ کہنا چاہیے کیونکہ قانونی طور پر اسے یہی قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی بی بی سی پر زور دیا ہے کہ وہ ’اس کو یہ یہی کہیں‘، جب کہ وزیر خارجہ…

یوکرین میں جنگ بندی پر بات چیت روسی فوجوں کی موجودگی تک بے معنی ہے ،برطانوی وزیراعظم

لندن(پاک ترک نیوز) برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی پر بات چیت موجودہ صورتحال میں اس وقت تک بے معنی ہے جب تک روسی فوجی یوکرین میں موجود ہیں۔ گذشتہ روزجوائنٹ ایکسپیڈیشنری فورس کے سربراہی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ روس کی طرف سے جنگ بندی کا کوئی بھی یکطرفہ مطالبہ موجودہ تناظر میں مکمل طور پر بے معنی ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک جھوٹی کال ہوگی۔ اور اسے روس خود کو دوبارہ منظم کرنے، اپنی فوجوں کو تقویت دینے کے لئے استعمال…

جوائنٹ ایکسپڈیشنری فورس (جے ای ایف) کا سربراہی اجلاس آج ہو رہا ہے۔ یوکرین کی امداد بحال رکھنے کا اعادہ کیا جائے گا

لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ کی زیر قیادت جوائنٹ ایکسپڈیشنری فورس (جے ای ایف) کا سربراہی اجلاس آج ہو رہا ہے۔جس کی مناسبت سےبرطانیہ نے 2023 میں یوکرین کو 250ملین پاؤنڈ مالیت کے توپ خانے کے لاکھوں جدید گولے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کی رات برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق برطانیہ کے حکام نے 250 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ کیا ہے جو اگلے سال یوکرین کو توپ خانے کےجدید گولوں کے بلاتعطل بہاؤ کو یقینی بنائے گا۔ 2022 کے دوران بھی برطانیہ نے کیف حکومت کو 100,000…

ترک صدر اردوان کا برطانوی وزیراعظم کو فون

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر صدر رجب طیب اردوان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔ ترک صدارتی محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و دفاعی صنعت سمیت باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ ترک صدر نے نیٹو کے دو اتحادیوں کے طور پر باہمی تعلقات میں عقل سلیم اور حکمت عملی نقطہ نظر کے پیش پیش رہنے پر اپنے یقین کا اظہار کیا ۔ ٹیلی فونک رابطے میں جہاں علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ…

برطانیہ اب روس اور چین کے مقابلے میں عملی نقطہ نظر پر عمل کرے گا۔ برطانوی وزیر اعظم کی پہلی بڑی خارجہ پالیسی تقریر

لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے کہاہے کہ برطانوی حکام روس اور چین کے اقدامات کے جواب میں بین الاقوامی تعلقات میں روایت سے ہٹ کر عملی نقطہ نظر پر عمل کریں گے۔ سنک نے پیرکی شب لندن کے گلڈ ہال میں لارڈ میئر کی ضیافت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جغرافیائی سیاسی تبدیلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ ہمارے مخالفین اور حریف طویل مدتی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس "اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہا ہے۔جبکہ چین شعوری طور پر ریاستی طاقت کے تمام پہلوؤں…

بادشاد چارلس نے بھارتی نژاد رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کردیا 

لندن (پاک ترک نیوز) بادشاہ چارلس سوئم نے بھارتی نژاد رشی سونک کو برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے نئے کنزرویٹو رہنما رشی سونک کو اپنے دور حکومت کا دوسرا وزیراعظم مقرر کیا۔بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں بادشاہ چارلس سوم کو رشی سونک سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رشی سونک کی حریف پینی مورڈانٹ پارٹی سربراہ اور وزیراعظم بننے کی دوڑ کے لیے ضروری کم از کم 100 کنزرویٹو ایم پیز کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھیں۔…

بھارتی نژاد رشی سوناک برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے

لندن(پاک ترک نیوز ) بھارتی نژاد رشی سوناک کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد وہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ان کے مد مقابل پینی مورڈانٹ مطلوبہ 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد رشی سوناک کو پارٹی کی سربراہی ملی۔ بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ ترک کرنے کے بعد اب انڈین نژاد رشی سونک ملک کے سربراہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ صرف دو ماہ قبل اراکین نے سابق وزیر خزانہ رشی سوناک کے بجائے لز ٹرس کو منتخب کیا تھا جنہیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More