براؤزنگ ٹیگ

#river

مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

مظفرآباد(پاک ترک نیوز) وادی نیلم کے قریب شاہراہ دیولیاں کے مقام پر جیپ دریائے نیلم میں جاری جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں جبکہ حادثے کی زد میں آکر مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔…

مقبوضہ کشمیر ،کشتی الٹنے سے چار افراد ہلاک بچوں سمیت 15 لاپتہ

سرینگر (پاک ترک نیوز) کشمیر میں کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15 افراد لاپتہ ہو گئے ۔ بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں ایک کشتی دریا میں الٹ گئی، حادثے میں چار ہلاک جبکہ بچوں سمیت 15افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ حادثے سری نگر کے قریب دریائے جہلم میں پیش آیا ۔مسافروں میں زیادہ تر بچے تھے جو سکول جا رہے تھے اور امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے تھے۔ ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ تقریباً 15 افراد جن میں کئی بچے ہیں، حادثے کے بعد…

دریائے ستلج میں بہاولنگر اور بہالپور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری

بہاولنگر(پاک ترک نیوز) دریائے ستلج میں بہاولنگر اور بہاولپور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے۔جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں۔ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولنگر میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پانی کے تیز بہاؤ سے کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ ورکس کے…

سوات میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ،متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے

سوات(پاک ترک نیوز) سوات میں بھی سیلا ب نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں اور رابطہ پل بہہ گئے۔ دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سوات میں مینگورہ بائی پاس پر کئی ہوٹل اور ریسٹورنٹس زیر آب آگئے ہیں جبکہ روڈ سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے کے باعث مینگورہ بائی پاس روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔بحرین مدین میں متعدد عمارتیں دریا برد ہو گئیں، مٹہ، سخرہ، لالکو میں رابطہ پل اور متعدد مکانات…

بنگلہ دیش ، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 24افراد ہلاک

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلادیش میں مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 20 جبکہ لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے…

دنیا کی پہلی الیکٹرک ریس بوٹ تیار

سان نازارو(پاک ترک نیوز) — ای۔ون کی اختراع الیکٹرک فوائلنگ ریس بوٹ نے دریائے پو میں باضابطہ طور پرپہلی تیراکی کی ہے۔" ریس برڈ" پروٹو ٹائپ نے وہیل کے پیچھے لوکا فیراری سابق پاور بوٹ چیمپئن کے ساتھ ٹیسٹ اور پرفارمنس کا سلسلہ کامیابی سے مکمل کیا۔یہ منصوبہ الیکٹرک میرین ریسنگ کمپنی لمیٹڈ (ای۔ون سیریز) کے ساتھ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی شراکت داری سے مکمل کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈنے 7 جون 2021 کو دنیا کی پہلی الیکٹرک پاور بوٹ ریسنگ چیمپئن شپ بنانے کے لیے ای۔ون سیریز کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More