براؤزنگ ٹیگ

#RO

آر اوز پر الیکشن ٹربیونل ججز شدید برہم، پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) الیکشن ٹربیونل ججز نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔ سہ پہر 4 بجے تک امیدوار اپیل دائر کر سکیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں دائر کردی ہیں۔ آج سے اپیلوں کے فیصلے بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونلز کے ججز 10 جنوری تک دائر اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔ الیکشن ٹریبونل ججز…

کاغذات مسترد کرنے کیخلاف الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں پر سماعت؛ آر او کی طلبی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 2024کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔کل اپیلیں دائر کرنے کا آخری دن ہے۔ ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات مسترد کرنے کے تحریری فیصلوں میں مسلسل تاخیر سے امیدوار پریشان ہیں۔…

پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آر اوز دفاتر میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذمتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج عام انتخابات کی جانب پہلا قدم جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال زوروں پر ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امیدواروں کے تجویز و حمایت کنندگان یا خود ان امیدواروں کو کھلے…

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ، آر اوز کا ہونا شفاف انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا ، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔ آر اوز کا ہونا فیئر انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔…

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More