سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولت کیلئے 4 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر مکمل
دبئی (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لیے 4 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تیار کر لی ہیں۔
روڈ ورکس میں 4,000 کلومیٹر روڈ ویز کا سروے کرنا اور اپ گریڈ کرنا شامل ہے تاکہ حجاج کے لیے سفر کو آرام دہ بنایا جا سکے ۔
اس حوالے سے سعودی عرب میں سڑکوں کی جنرل اتھارٹی نے آئندہ حج سیزن 1445 ہجری سے قبل مکہ کی سڑکوں پر وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔