براؤزنگ ٹیگ

#rocketattack

راکٹ حملے میں11 اسرائیلی ہلاک؛ نیتن یاہو نے امریکی دورہ مختصر کردیا

تل ابیب(پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ امریکا کا دورہ مختصر کرکے جلد اپنے ملک پہنچیں گے اور حزب اللہ پر جوابی کارروائی کا نہ صرف حکم دیں گے بلکہ اس کی نگرانی بھی خود کریں گے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے علاقے دروز میں فٹبال کے میدان پر اُس وقت راکٹس گرے جب وہاں بڑی تعداد میں اسرائیلی بچے جمع تھے۔ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فٹبال گراؤنڈ میں کوئی میچ ہو رہا تھا یا اتنی بڑی تعداد میں والدین اور بچے کسی اور تقریب کے لیے جمع تھے۔ اسرائیل نے الزام…

بائیڈن کے جاتے ہی اسرائیل کا غزہ پر حملہ

خان یونس(پاک ترک نیوز) جیسے ہی بائیڈن کی جہاز نے اسرائیل سے سعودی عرب کی جانب پرواز بھری، اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ حملہ غزہ سے مبینہ طور پر راکٹ داغے جانے کے بعد ہوا ۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میںکہا کہ اسکے طیاروںنے غزہ کے وسط میں ایک راکٹ بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا جو کہ حماس کے زہر اہتمام چلائی جاری ہے۔غزہ سے آنےوالی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیٰ الصبح غزہ کے لوگ شدید دھماکوں کی آواز سے بیدار ہوئےاور دو مختلف علاقوں میں ایک…

روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملہ ،30افراد ہلاک

کیف (پاک ترک نیوز) روس کا یوکرین میں ٹرین سٹیشن پر راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے سٹیشن پر موجود تھے کہ روسی فوج نے دو راکٹ فائر کردیئے۔ روسی راکٹ حملے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں گزشتہ روز بھی روسی طیاروں نے ریلوے لائن پر بمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنیوالے پناہ گزینوں کی 3ٹرینوں کو روک لیا گیا تھا۔

شام کے وسطی علاقے پر اسرائیل کا راکٹوں سے حملہ،2شہری جاں بحق

دمشق (پاک ترک نیوز) شام پر تازہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو شہری جاں بحق جبکہ چھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔ شامی نیوز ایجنسی( سنا)کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے نام پر اسرائیل کی جانب سے ہمسایہ ممالک پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شام کے وسطی ریجن میں ہمس شہرپر منگل اور بدھ کی درمیانی شب راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔جن میں سے بیشتر کو شامی ائر ڈیفنس نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ شہر پر گرنے والے راکٹوں سے دو شہری جاں بحق جبکہ چھ فوجی زخمی ہوگئے۔ شامی فوجی ذرائع کے مطابق تازہ حملہ اسرائیلی زیر قبضہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More