براؤزنگ ٹیگ

#Rome

ترک وزیر خارجہ سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے اطالوی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ رابطے میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فیدان اور تاجانی نے علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ بحیرہ اسود کے اناج کا معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بحیرہ اسود میں اناج معاہدہ انقرہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ سال روس اور…

اٹلی ،سمندری طوفان کے باعث دو کشتیاں ڈوبنے سے 31 تارکین وطن لاپتہ

روم (پاک ترک نیوز) اٹلی میں سمندری طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے سے 31 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔ بحیرہ روم کے ساحل کے قریب سمندری طوفان کے باعث د و کشتیاں ڈوبنے سے 31تارکین وطن کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ایک کشتی میں زندہ بچ جانے والوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً 28 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری کشتی سے تین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دونوں کشتیاں گزشتہ جمعرات کو تیونس کی سفیکس بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھیں، ہفتے کے روز طوفانی موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گئیں ۔

تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی40سے زائد لاپتہ

روم (پاک ترک نیوز) اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی اُلٹنے سے 40 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے چیارا کارڈولیٹی نے بتایا ہے کہ کشتی اُلٹنے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک نومولد بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی نقل مکانی کے ادارے کے ترجمان فلاویو ڈی جیاکومو نے بتایا کہ کشتی تیونس کے شہر سفیکس سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں کیمرون، برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ…

ٹام کروز کی فلم مشن امپاسیبل سیون کا اٹلی میں پریمیئر

روم(پاک ترک نیوز) ہالی ووڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی پہچان بننے والی ایکشن تھرلر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کا عالمی پریمیئر کی رنگا رنگ تقریب میں کاسٹ سمیت پرستاروں نےبھرپور شرکت کی۔ اطالوی دارالحکومت روم میں پیرکی شب مشن امپاسیبل ڈ یڈ ریکوننگ پارٹ و ن کے پریمیئر میںٹام کروز اور میک کوری کے ساتھ برطانوی اداکارہ ہیلی ایٹ ویل اور وینیسا کربی، برطانوی اداکار سائمن پیگ، کورین فرانسیسی اداکارہ پوم کلیمینٹیف اور امریکی اداکار ایسائی مورالس نے مشہور ہسپانوی سٹیپس پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر…

اٹلی ،طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9افراد ہلاک ،فارمولا ون ریس بھی منسوخ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔سیلاب اور بارشوں سے پیدا ہونے ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے فارمولا ون گراں پری ریس بھی منسوخ کردی گئی۔ اٹلی کے شمالی علاقوں میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا رقبہ پانی میں ڈوب گیا۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ پانی میں گھرے علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفانی بارشوں اورسیلاب سے معمول کی زندگی مفلوج…

فراری کا پہلی الیکٹرک گاڑی2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ

روم(پاک ترک نیوز) اٹلی کی معروف لگژری سپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے بھی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا ۔ فراری کی پہلی الیکٹرک کار 2025میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فراری ایسی بیٹریوں پر تحقیق کر رہی ہے جو ان کی پاور کو بہتر کرے۔ دنیا کی تیز ترین لگژری گاڑیاں بنانے والی آٹو موبائل جائنٹ کمپنی فراری نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 برسوں میں 15ہزار گاڑیاں الیکٹرک تیار کی…

956فٹ لمبی جدید کروز شپ تیاری کے آخری مراحل میں

میلان (پاک ترک نیوز) اٹلی میں تیار ہونے والی ناروے کی 956فٹ لمبی جدید کروز شپ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ۔ تین منزلہ کروز شپ میں 3ہزار سے زائد افراد سوار ہو سکیں گے ۔کروز شپ آئندہ برس 2023میں بحیرہ روم میں اتاری جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کی اٹلی میں تیار ہونیوالی کروز شپ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔ تین منزلہ لگژری کروز میزائل میں 107آرام دہ کمرے، خوبصورت پولز، ریس ٹریک اور گلاس برج شامل ہیں جبکہ اس میں تین ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے ۔ ایک لاکھ 42ہزار پانچ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More