براؤزنگ ٹیگ

#roza

رواں برس پاکستانیوں کو عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اس سال عید کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سے قبل 2019 میں چاند نظر آنے کے مسلسل مسئلے سے نمٹنے کے لیے پانچ سالہ قمری کیلنڈر متعارف کرایا تھا۔ اس سال کیلنڈر کی پیشین گوئیوں کے مطابق رمضان 29 دنوں پر مشتمل ہوگا، 10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی ۔ فواد چوہدری کے اقدام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے محکمہ…

امسال مسجد الحرام میں چار امام تراویح پڑھائیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے اماموں کا تقرر کردیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق تروایح اور تہجد کی امامت شیخ عبد الرحمن السدیس، شیخ ماہر المعیقلی، شیخ عبد اللہ الجہنی اور شیخ بندر بلیلہ کریں گے۔ تراویح کی امامت کے جدول کے مطابق وتر کی نماز روزانہ چاروں ائمہ باری باری پڑھائیں گے۔ جبکہ آخری عشرہ میں وتر کی نماز ایک دن شیخ عبد الرحمن السدیس اور ایک دن شیخ ماہر المعیقلی…

مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران 85لاکھ روزہ داروں کی آمد متوقع

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔مقدس مہینے کے دوران تقریباً 85 لاکھ روزہ داروں کی سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ میں رمضان کے مہینے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سال 11 مارچ سے شروع ہونے والے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کیلئے مسجد میں 8.5 ملین سے زیادہ افطار کے کھانے تقسیم کیے جانے کی…

پاکستان اور دنیا میں طویل ترین اور مختصر ترین روزہ کہاں ہوگا ؟

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) رمضان المبارک بیشتر ممالک میں دو اپریل اور پاکستان میں دویاتین سے شروع ہورہا ہے ۔ عرب ممالک میں یکم مئی اور پاکستان میں یکم اور دو مئی کو عیدالفطر ہوسکتی ہے ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے ۔ دنیا میں میں طویل ترین روزہ اور مختصر ترین روزہ کے بارے میں ہرسال خبر دی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ دنیا میں طویل ترین روزے کا ریکارڈ روس کے شہر مرمانسک کو ملا ہے جہاں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 20گھنٹے 45منٹ ہو گا۔ دوسرے نمبر پر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More