ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں،عمران خان
لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 8 ماہ میں رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی ،ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں۔ رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی اس وقت ملک چھوڑ چکے ہیں، شہباز شریف کے بیٹے نے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، پہلے منڈی لگا کر رجیم چینج کروائی گئی، حکومت نے آتے…