براؤزنگ ٹیگ

#russianforeginminister

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک(پاک ترک نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔ نگران وزیر خارجہ نے اسی موقع پر اپنے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے…

مغرب کو ایٹمی جنگ کے خطرات کی مسلسل یاددہانی کی ضرورت ہے ،روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہناہےکہ مغرب کو ایٹمی جنگ کے خطرات کی مسلسل یاد دہانی کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا ہونا روس کو سلامتی کے خطرات سے بچاتا ہے اور یہ کہ ماسکو مغرب کو جوہری تنازعے کے خطرے کی مسلسل یاد دلاتا ہے۔ لاروف کی جانب سے یہ بیان روسی حکام کی جانب سے ملک کے دفاع کیلئے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافے کی طرف اشارہ قرار دینے کے بعد آیا ہے۔ گزشتہ ماہ سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا تھا کہ اگر یوکرین کا…

روس ممکنہ نیٹو توسیع کی صورت میں مناسب اقدامات کرے گا ،روسی وزیر خارجہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا کہ ماسکو ممکنہ نیٹو توسیع کی صورت میں مناسب اقدامات کرے گا۔روس اپنے جائز سیکورٹی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کریملن اس رفتار سے متاثر ہوا جس سے فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو میں شامل ہونے کے لیے اپنے دیرینہ غیر جانبداری کے اصول کو ترک کر دیا۔ 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کرنے سے پہلے، روس نے بار بار مغربی فوجی اتحاد کو یوکرین کو رکن بنانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا…

روس اور بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کیلئے معاہدہ

منسک(پاک ترک نیوز) روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے پر دستخط روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب بیلاروس میں منعقد ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق روس کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس میں تعیناتی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس میں تعینات کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں اور ان کے استعمال سے متعلق کسی بھی فیصلے پر روس کا ہی کلی اختیار ہوگا۔ روسی…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجک ہم منصب کی ملاقات

گووا (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجکستان کے ہم منصب سرودجدین مخرالدین نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔ پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر…

بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے

ماسکو (پاک ترک نیوز) پاکستان کے وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ کا آمد پر روس کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداران ، پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا ۔ وزیر خارجہ روس کا دورہ انکے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔دونوں وزراء خارجہ کل باضابطہ ملاقات کریں گے۔

آذربائیجان آرمینیا کی سرحد پر فوج تعیناتی کیلئے تیار ہیں ،روسی وزیر خارجہ

ماسکو (پاک ترک نیوز ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کا کہنا ہے کہ روس آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوج تعینات کرنے کیلئے تیار ہے، لیکن یریوان کی سخت گیر پوزیشن نے اب تک اسے روکا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اب بھی اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے فریم ورک کے اندر اس خطے میں ایک مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے، جو ماسکو کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد ہے جس کا آرمینیا، لیکن آذربائیجان رکن نہیں ہے۔ روسی وزیر…

سعودی، ترک اور روسی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے انکےروسی ہم منصب سرگئی لارووف اور ترک ہم منصب مولود چاوش اولا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دورا ن تینوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اورکی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔گفتگو کے دوران سعودی، ترک اور روسی وزرائے خارجہ نے یوکرین کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More