براؤزنگ ٹیگ

#russianoil

یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ یقین ہے امریکا روس کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہم کرنے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا۔ ماسکو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں بھی پاکستان سمیت ایسے ملکوں کی اکثریت موجود ہے جو اپنے جائز قومی مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی معیشت بہتر بنانے اور عوام کے مفاد میں دلچسپی ہے۔ مغربی ممالک روس پر نہ صرف پابندیاں لگا سکتے ہیں بلکہ…

روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر ہونے کے بعد پہلا روسی آئل ٹینکر آج آبنائے باسفورس سے گزرے گا

انقرہ(پاک ترک نیوز) روسی تیل کی قیمت پر امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے حد مقرر کئے جانے کے بعدتیل سے لدا پہلا روسی آئل ٹینکر آج تیل بردار چار دیگر جہازوں کے ہمراہ آبنائے باسفورس کو عبور کرے گا۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوسٹل سیفٹی نے ٹوئیٹر پر بتایا ہےکہ باسفورس کے قریب خام تیل کے ساتھ صرف روسی ٹینکر پیر کو آبنائے میں داخل ہوگا۔ ترکی کے علاقائی پانیوں میں ٹھہرے ہوئے تیل سے بھرے روسی آئل ٹینکر نے ایک خط پیش کیا ہے جس میں اس کی انشورنس کوریج کی تصدیق کی گئی ہے اور کل…

روسی خام تیل پر مغرب کی قیمت کی حد میں کمی کا اطلاق، ترکیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ز کا ٹریفک جام

استنبول (پاک ترک نیوز) روسی خام تیل پر مغرب کی قیمت کی حد میں کمی کے بعد ترکیہ کے ساحل پر آئل ٹینکر ز کا ٹریفک جام ہو گیا اور انقرہ نے اپنے آبنائے پر جانے والے کسی بھی جہاز کے لیے مکمل انشورنس کوریج کا ثبوت مانگ لیا ہے۔ منگل کے روز سامنے آنے والی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو تقریباً 19 خام تیل کے ٹینکرز ترکیہ کے پانیوں کو عبور کرنے کے منتظر تھے۔ G-7 ممالک، آسٹریلیا اور یورپی یونین کی 27 ریاستوں کی طرف سے روسی سمندری خام تیل پر عائد کردہ 60 ڈالر فی بیرل قیمت کی حد اس ہفتے سے…

روسی تیل کی قیمت کی حد 60ڈالرفی بیرل مقرر کرنے پر عملدرآمد آج سے شروع، روس کا انکار

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) روس سے یورپی یونین کو سمندری راستے سے تیل کی ترسیل پر پابندی آج 5 دسمبر سے نافذ العمل ہو گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے جمعہ کے روز سمندر کے ذریعے فراہم کیے جانے والے روسی تیل کی قیمت کی حد 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیاتھا۔ اسی طرح کے فیصلے کا اعلان گروپ آف سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی کیا ہے۔ امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ اپنی کمپنیوں پر پابندی عائد کر رہے ہیں کہ وہ روس سے تیل لے جانے والے ٹینکروں کے حوالے سے نقل و حمل، مالیاتی اور انشورنس کی خدمات…

امریکی قیادت میں مغربی ملکوں نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تیاری کر لی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) مغربی ممالک ایک "تکنیکی مشق" کے بعد روسی تیل کی قیمت کی حد کو مربوط کرنے اور مقرر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تاکہ روس کو تیل کی برآمد سے ہونے والی آمدن کو محدود کیا جا سکے۔ امریکی میڈیامیں شائع ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ "روسی تیل کی قیمت کا تعین پرائس کیپ کولیشن کے ذریعے کی جانے والی تکنیکی مشق کے بعد کیا جائے گا۔"تاہم اس "تکنیکی مشق" کے بارے میں دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ البتہ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی سر کردگی…

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) یو اے ای کا تیل میں پیداوار میں اضافے کا تیل کی عالمی مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا ۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کے اعلان کے ساتھن ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی۔ روس یوکرین پر حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی ہوئی ہے ۔ گزشتہ روز امریکہ نے روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی لگا دی تھی جس کے باعث خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔امریکی صدرنے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More