براؤزنگ ٹیگ

#sabtainkhan

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج، نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر اسمبلی سبطین خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے پہلے سیشن میں آج منتخب اراکین اسپیکر صوبائی اسمبلی سے حلف لیں گے۔ تحریک انصاف کے تمام اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار مریم نواز نے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کا اجلاس صبح 9 بجے ہی اسمبلی کی لابی میں بلا لیا تھا۔ اس حوالے سے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز آج اپنی…

سب سے پہلے پاکستان،9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں ،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سپیکر سردار محمدسبطین خان اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ہیں۔پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ 9مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے۔ فوج ہو یا کوئی اور…

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے…

مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان مسلم لیگ ن نے درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ ن لیگ نے منصور عثمان کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، سپیکر کےالیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں لہٰذا اس الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More