براؤزنگ ٹیگ

#sadiarabia

سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے کابینہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ اور…

سورج 3 روز تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

ریاض(پاک ترک نیوز) سورج ہفتے سے پیر تین روز تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا ۔ سعودی ماہر فلکیات کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

سعودی عرب کے ایما پر "عرب پیس انیشیٹو” کو 20برس بعد بحال کرنے پر اتفاق

نیویارک (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پہل کرنے پر بیس سال کے وقفے کے بعد عرب لیگ اور یورپی یونین نے فلسطین کاز اور علاقائی سلامتی کے لیے امن کی کوششوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب، یوریی یونین اور عرب لیگ نے اقوام متحدہ کے جاری 77ویں سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر گزشتہ رات ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں "عرب پیس انیشیٹو" کی بحالی پر غور ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے…

بیرون ممالک سے آنیوالے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین رپورٹ پیش کرنے کی شرط ختم کردی۔تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس لازمی کروانا ہوگی۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ غیر ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں۔ انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام…

گائیڈ لائن میں تبدیلی ،عازمین حج کیلئے72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) عازمین حج کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی ۔ پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ سعودی سول ایوی ایشن نے حج کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قراردیدیا۔ اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More