براؤزنگ ٹیگ

#salary

رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔ اس طرح رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں بھی پاک فوج کے برابر ہو جائیں گی۔سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریبا56 فیصد تک اضافہ ہو گا تاہم رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا۔ سول آرمڈ فورسز کے لئے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024 کی وزارت خزانہ نے منظوری دے دی ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی…

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی…

نگران پنجاب حکومت آئندہ چار ماہ کا 1368 ارب کا بجٹ آج پیش کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کی نگران حکومت آئندہ چار ماہ کا 1368 ارب روپے سے زائد کا مجموعی بجٹ آج پیش کرے گی۔ جوائنٹ پریروٹیزکمیٹی نے بجٹ کے اعداد و شمارکی منظوری دے دی ہے اور نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق چار ماہ کے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہو گا۔ 4 ماہ کے بجٹ میں جاری…

سندھ کا 2100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی(پاک ترک نیوز) صوبہ سندھ کا 2100ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔مراد علی شاہ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022…

14 ہزار 60 ارب روپے کا بجٹ پیش ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کررہے ہیں جس میں 700 ارب کے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہیں۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ شروع ہوا۔ اسحاق ڈار نے بجٹ کی تجاویز پیش کرنے سے قبل بدترین معاشی اعداد وشمار کے اسباب پر روشنی ڈالی اور ساری ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ حکومت پر ڈال دی۔ نئے مالی سال کا 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش…

آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہو گا،700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی ۔بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 روپے سے زائد جبکہ 700ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہو گا اور بجٹ میں 7 ہزار 300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ بجٹ میں ایک ہزار 300 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص ہوسکتے ہیں اور آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 150 ارب روپے ہو گا۔ٹیکس آمدن 9 ہزار 200 ارب روپے…

اردوان نے انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے انتخابات سے پانچ روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا ۔ انتخابات کے حوالے سے ہونیوالے سروے میں اردوان کو حزب اختلاف کے اہم صدارتی امیدوار کمال کلیک دار اوغلو کے ساتھ سخت مقابلے میں دکھایا گیا ہے۔ اردوان نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان انقرہ میں ایک اجلاس میں کیا جس میں عوامی اجتماعی بارگیننگ ایگریمنٹ فریم ورک پروٹوکول نامی ایک فریم ورک کے ذریعے عوامی کارکنوں کے معاشی اور سماجی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ویب…

ترکی نے کم از کم اجرت میں مزید 30 فیصد اضافہ کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میںکم از کم اجرت 30 فیصد بڑھا کر 5,550 ترک لیرا کر دی گئی ہے۔ تاکہ عوام کو بنیادی اخراجات کی فراہمی میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ حکومت کے جاری کردہ تازہ احکامات کے مطابق2022 کے لیے کم از کم اجرت کو ابتدائی طور پر دسمبر میں 4,253 ترک لیرا ( 275ڈالر) کی بنیاد پر 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دیا گیا تھا۔تاہم اب خالص ماہانہ گھر لے جانے کی تنخواہ کو 5,500 لیرا تک بڑھانےکا مطلب ہے کہ عمومی کم از کم اجرت گزشتہ سال کے آخر سے تقریباً دوگنی ہو گئی…

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ پنشن میں بھی 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں وفاق کی طرز پر تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت 15 فی صد اضافی…

صوبہ پنجاب کےنئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 5 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ مقامی حکومتوں کے لئے 528 ارب روپے، ترقیاتی اخراجات کے لئے 685 ارب روپے، تنخواہوں کے لئے 435 ارب روپے ، پینشن کے لئے 312 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوگا۔ صوبائی وزیر سردار اویس لغاری آئندہ مالی سال کا 3226…

آئی ایم ایف ہم سے ناخوش،مزید مشکل فیصلے کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں، مزید مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے وفاقی دارالحکوت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل…

انٹیل کے حصص داروں نے کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے معاوضے میں اضافہ مسترد کر دیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) انٹیل کارپوریشن کےحصص داروں نے دنیا کی سب سے بڑی چپ بنانے والی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے معاوضے میں اضافے کے پیکجز کو مسترد کر دیا ہے۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹ گیلسنجر کو $178.6 ملین کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ انٹیل کی جانب سے پیر کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے سالانہ اجلاس میں ایگزیکٹوز کے اضافی معاوضے کے خلاف تقریباً 1.78 بلین ووٹ ڈالے گئے اور حق میں تقریباً 921.2 ملین ووٹ ڈالے گئے۔انٹیل کے مطابق "ہم اپنے سرمایہ کاروں کے تاثرات کو بہت…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More