براؤزنگ ٹیگ

#salmanakramraja

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج، سلمان اکرم راجہ گرفتار

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کارکنان بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے جیل روڈ دفتر کے باہر جمع ہو کر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے رہنما پی ٹی آئی کو حراست میں لے لیا۔ رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔

ہماری 85 نشستیں چھین کر جمہوریت پر حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے جمہوریت پر حملہ کیا گیا انتخابات میں ہماری 179 نشستیں ہونی چاہئیں تھیں 85 نشستیں چھینی گئیں، ہمارے مسترد ووٹس کی تعداد وکٹری ووٹس سے زیاد ہے، 2024ء پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی شدہ انتخابات تھے۔ یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن، سیمابیہ طاہر، شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، ریحانہ ڈار،…

ووٹ کی عزت کی بات کرنیوالے بے توقیری سے حکومت بنانا چاہتے ہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے وہ آج ووٹ کی بے توقیری اور بے عزتی سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تقاضا کیا ہے کہ دکھائیں ایک لاکھ کی لیڈ کو کس طرح 12ہزار میں تبدیل کردیا گیا، انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،یہ بھی پتہ ہے کہ کیسے ہوئی، میں این اے 128کا الیکشن 90ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں، 8فروری کو انٹرنیٹ بند…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More