نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت
کھٹمنڈو (پاک ترک نیوز) نیپال کے کرکٹر سندیپ لمیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا سزا آئندہ سماعت پر سنائی جائے گی۔کھٹمنڈو ڈسٹرکٹ کورٹ کے سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے جمعہ کو محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے میں نیپالی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ۔عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائے جائے گی۔
یاد رہے گزشتہ برس ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس…