65 سال اور زائد عمر کے افراد کے حج ادا کرنے پر پابندی عائد ، ایڈوائری آگئی
جدہ ( پاک ترک نیوز) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کے لیے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔جس کے تحت اس سال 65 یا اس سے زائد عمر کے مسلمان حج ادا نہیں کرسکیں گے ۔
سعودی سی اے اے حکام کے مطابق زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے ۔ اسی طرح سعودی عرب روانگی سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ آنا بھی لازمی ہے ۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔…