آزاد کشمیرسپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی
مظفر آباد(پاک ترک نیوز) آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے اپنی نااہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کا کہنا تھا کہ آپ دوبارہ اپیل کل لے کر آئیں، اپیل کا ٹائٹل درست نہیں، سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم لکھا گیا ہے۔
سردار تنویر الیاس کے وکلاء سے چیف جسٹس کا کہنا…